جھالا واڑ، راجستھان : اسکول کی چھت کے گرنے کے سبب ۷؍ طلبہ فوت ، ۲۸؍ زخمی ہیں۔ مقامی افراد نے کہا کہ یہ انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: July 25, 2025, 4:45 PM IST | Jaipur
جھالا واڑ، راجستھان : اسکول کی چھت کے گرنے کے سبب ۷؍ طلبہ فوت ، ۲۸؍ زخمی ہیں۔ مقامی افراد نے کہا کہ یہ انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے ہوا ہے۔
پولیس نے مطلع کیا ہے کہ ’’راجستھان کے جھالا واڑ ضلع میں ایک اسکول کی چھت کے گرنے کی وجہ سےتقریباً ۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر ۲۸؍ زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ پولیس نے مزید کہا کہ ’’پپلوئیڈ سرکاری اسکول کے چھٹی اور ساتویں جماعتوں کے چھت کے حصے کے گرنے کی وجہ سے بچے ملبے میں دب گئے تھے جس کے بعد والدین اور اساتذہ نے بھی راحت رسانی کے کاموں میں مدد کی۔ایک رہائشی فرد بال کشن نے کہا کہ ’’ انہوں نے تحصیلدار اور سب ڈیویژنل مسٹریٹ کو اسکول کی حالت کے تعلق سے مطلع کیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہ سب انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے ہوا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: روس میں مسافربردار طیارہ حادثے کا شکار،۵۰؍افراد ہلاک
جھالا واڑ کے کلیکٹر اجے سنگھ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمۂ تعلیم کو اسکول کی عمارت کی خستہ حال صورتحال کے متعلق مطلع کرنے کیلئے کہا تھا۔‘‘ اجے سنگھ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’میں تفتیش کروں گا اور قصوروار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘