۹؍ سال بعد ’’سیارہ‘‘ وائے آر ایف کی پہلی نان اسپائی یونیورس سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔ یہ ۹؍ سال میں وائے آر ایف کی پہلی فلم ہے جس میں رانی مکھرجی نے اداکاری نہیں کی ہے۔
EPAPER
Updated: July 21, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai
۹؍ سال بعد ’’سیارہ‘‘ وائے آر ایف کی پہلی نان اسپائی یونیورس سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔ یہ ۹؍ سال میں وائے آر ایف کی پہلی فلم ہے جس میں رانی مکھرجی نے اداکاری نہیں کی ہے۔
یش راج فلمز پروڈکشن کی رومینٹک میوزیکل ڈرامافلم ’’سیارہ‘‘کی غیر معمولی کامیابی نے باکس آفس کا گیم تبدیل کر دیا ہے۔ کورونا کی وباء کے بعد بڑے بجٹ والی اور ایکشن فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی لیکن رومینٹک فلموں کو او ٹی ٹی پر پسند نہیں کیا گیا لیکن سیارہ نے اپنی ریلیز کے بعد تاریخ رقم کر دی۔ موہت سوری کی ہدایتکاری والی ’’سیارہ‘‘ پہلے دن اور پہلے ہفتے میں نئے اداکاروں والی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ ’’سیارہ‘‘ کی غیر معمولی کامیابی نے اسے دہائیوں بعد رانی مکھرجی اور اسپائی یونیورس کی فلموں کے علاوہ یش راج فلمز کی پہلی ہٹ فلم بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان ’’میگھالیہ ہنی مون کیس‘‘ پر فلم بناسکتے ہیں
۹؍ سال بعد ’’سیارہ‘‘ وائے آر ایف کی پہلی نان اسپائی یونیورس اور رانی مکھرجی کے بغیر ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے
’’سیارہ‘‘ سے قبل ’’سلطان‘‘ یش راج فلمز (وائے آر ایف) کی پہلی نان اسپائی یونیورس تھی۔ یہ وائے آر ایف کی پہلی فلم تھی جس میں رانی مکھرجی کو کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے یش راج فلمزنے ۱۷؍فلمیں ریلیزکی جن میں سے ۶؍ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں جبکہ ان فلموں میں سے ہر فلم یا تو اسپائی یونیورس سے متعلقہ تھی یا اس میں رانی مکھرجی نے کلیدی کردار نبھایا تھا۔ گزشتہ دہائی یا اس سے پہلے یش راج فلمز اور رانی مکھرجی کی فلم ’’بنٹی اور ببلی‘‘ (۲۰۲۱ء) ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
’’سلطان‘‘ (۲۰۱۶ء) سے قبل ریلیز کی گئیں وائے آر ایف کی فلمیں:
’’بے فکرے‘‘ (۲۰۱۶ء) ۔ فلاپ
’’میری پیاری بندھو‘‘ (۲۰۱۷ء)۔ فلاپ
’’قیدی بند‘‘ (۲۰۱۷ء)۔ ڈیزاسٹر
’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ (۲۰۱۷ء) ۔ بلاک بسٹر (اسپائی یونیورس)
ہچکی (۲۰۱۸ء)۔ ہٹ (رانی مکھرجی کی اداکاری سے سجی فلم)
’’سوئی دھاگا ‘‘(۲۰۱۸ء) ۔ سیمی ہٹ
’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘ (۲۰۱۸ء) ۔ ڈیزاسٹر
’’وار‘‘ (۲۰۱۹ء) ۔ ہٹ (اسپائی یونیورس)
’’مردانی ۲‘‘ (۲۰۱۹ء) ۔ ہٹ (رانی مکھرجی نے کلیدی کردار نبھایا تھا)
’’جیش بھائی زوردار‘‘ (۲۰۲۲ء) ۔ ڈیزاسٹر
’’سمراٹ پرتھوی راج‘‘ (۲۰۲۲ء) ۔ ڈیزاسٹر
’’شمشیرا‘‘ (۲۰۲۲ء) ۔ ڈیزاسٹر
’’پٹھان‘‘ (۲۰۲۳ء) ۔ ڈیزاسٹر
’’دی گریٹ انڈین فیملی‘‘ (۲۰۲۳ء) ۔ ڈیزاسٹر
’’ٹائیگر ۳‘‘ ۔ ایوریج (اسپائی یونیورس)
’’سیارہ‘‘ (۲۰۲۵ء)۔ بلاک بسٹر (متوقع)
’’سیارہ‘‘ کے بعد یش راج فلمز کی اگلی دو فلمیں اسپائی یونیورس کی فلمیں ہیں جن میں ’’وار ۲‘‘ اور ’’الفا‘‘ شامل ہیں۔