• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان یونی لیورنے ۲؍ ہزار ۶۹۴؍کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا

Updated: October 24, 2025, 3:42 PM IST | Agency | Mumbai

یہ منافع پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں۲؍ ہزار۵۹۵؍کروڑ روپے سے۴؍ فیصد زیادہ ہے، اس سہ ماہی میںاس کا کل کاروبار۱۶؍ ہزار ۶۱؍کروڑ روپے تھا۔

Hindustan Unilever is one of the leading FMCG companies. Photo: INN
ہندوستان یونی لیور کا شمار ایف ایم سی جی کی اہم کمپنیوںمیں ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این
ایف ایم سی جی کمپنی ہندوستان یونی لیور  نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں۲؍ ہزار۶۹۴؍کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں۲؍ ہزار۵۹۵؍کروڑ روپے سے۴؍ فیصد زیادہ ہے۔
جمعرات کی صبح ہونے والی بورڈ میٹنگ میں سہ ماہی اور ششماہی مالیاتی نتائج کی منظوری کے بعد، کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اس سہ ماہی کے دوران اس کا کل کاروبار۱۶؍ ہزار ۶۱؍کروڑ روپے تھا جو دو فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ء کے لئے ایک روپے فی ایکویٹی شیئر پر۱۹؍ روپے کے عبوری ڈیویڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کی ریکارڈ تاریخ ۷؍ نومبرہوگی جبکہ ڈیویڈنڈ۲۰؍ نومبر کو ادا کیا جائے گا۔کمپنی کے حصص نے جمعرات کو تقریباً۲؍ ہزار ۵۹۸؍ روپے فی شیئر ٹریڈ کیا۔ 
کمپنی نے مستقبل قریب کے تناظر کے بارے میں کہا کہ سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سے متعلق اتھل پتھل اکتوبر میں بھی جاری رہے گی اور نومبر سے پہلے چیزیں مستحکم نہیں ہوں گی۔ اس نے امید ظاہر کی کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کی دوسری ششماہی پہلی ششماہی سے بہتر رہے گی۔ کمپنی حجم میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے۔سگمنٹ کی بنیاد پر ہوم کیئر کاروبار سے اسے سب سے زیادہ  ۵؍ہزار ۶۶۷؍کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ فوڈ سیگمنٹ سے ۳؍  ہزار۸۶۹؍کروڑ روپے اور خوبصورتی اور تندرستی کے سیگمنٹ  سے۳؍ ہزار ۳۸۹؍کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ پرسنل کیئر سیگمنٹ کا حصہ۲؍ ہزار۴۲۶؍کروڑ روپے تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK