Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھولیہ میں ہندوتواوادیوں کا مورچہ، گئوکشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Updated: June 04, 2026, 12:25 PM IST | Ismail Shaad | Dhule

’ہندو گئو رکشک سمیتی‘ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں عید قربان کے موقع پر گئوونش کا بھی قتل کیا گیا، میونسپل کمشنر پر بھی معاملہ درج کرنے کی مانگ۔

Even After Eid, The Fate Of These Organizations Remains (Revolution).Photo:INN
عید گزر جانےکے بعد بھی ان تنظیموں کی خلش باقی ہے-تصویر:آئی این این
 دھولیہ میں ایک ہندوتوا وادی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے سبھی غیر قانونی مذبح بند کئے جائیں اور ان پر بلڈوزر چلا کر انہیں زمین بوس کیا جائے۔ نیز بقر عید کے تہوار کے موقع پر مبینہ طور پر گئو ونش کا قتل کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ حتیٰ کہ تنظیم نے دھولیہ میونسپل کمشنرپر بھی معاملہ درج کرنےکا بھی  مطالبہ کیا ہے۔
دھولیہ میں ہندو گئو رکشک سمیتی نامی تنظیم نے  بدھ کو صبح ۱۱؍ بجے چھتر پتی شیواجیکے مجسمے کے پاس سے ریلی نکالی  جو کہ ضلع کلکٹر دفتر تک پہنچی۔ دفتر کے صدر دروازے کے سامنے جم کر نعرے بازی کی گئی۔اس ضمن میں ضلع کلکٹر کو مکتوب پیش کرکے  مبینہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی۔گئو رکشک سمیتی کے سنجے شرما نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ، ضلع پولیس انتظامیہ سے بقر عید تہوار کے موقع پر گئوونش قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔اس بابت انتظامیہ کو مکتوب بھی دیا گیا تھالیکن دیکھنے اور سننے میں آیا ہے کہ  سب سے زیادہ گئو کشی بقر عید کے تہوار پر ہوئی ہے۔ 
 
 
معلوم ہوکہ ہندو گئو رکشک سمیتی کے ایک کارکن وکاس گومساڑے گائے کی نسل کے جانوروں کی قربانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے گزشتہ تین دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہے۔گومساڑے کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی کچرا گاڑیوں میں جانوروں کے آلائش بھر کر پھیکے گئے اس کے ویڈیو اور فوٹو ہونے کا دعوی گومساڑے نے کیا ہے۔ گئو رکشا سمیتی نے میونسپل کارپوریشن کی لاپروائی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمشنر اور دیگر افسران کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
 
معلوم ہوکہ ہندو گئو رکشک سمیتی کی جانب سے نکالی گئی اس ریلی میں ہندو گئو رکشک سمیتی کے کارکنان کے علاوہ شندے گروپ کا ایک کارپوریٹر دھیرج کلنتری اور چند کارکنان موجود تھے۔بی جے پی کے ۶۰؍ کارپوریٹروں میں سے ایک بھی کارپوریٹر نظر نہ آنے پر شہر میں جتنے منہ اتنی باتیں سننے کو ملیں۔حالانکہ ایک روز قبل ویڈیو کلپ جاری کرکے بی جے پی کے رکن اسمبلی انوپ اگروال نے نجی کام کے سلسلے ممبئی میں ہونے کی وجہ سے ریلی میں شامل نہ ہونے کیلئے معذرت ظاہر کی تھی۔ گئو کشی کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے گومسالے کو ضلع کلکٹر کی جانب سے تفتیش کرکے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا تیقن دیا گیا اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی گزارش کی گئی تاہم گومسالے نے ضلع انتظامیہ کے نمائندے کے ہاتھوں پانی پی کر بھوک ہڑتال ختم کردی۔ یاد رہے کہ اس سال بقر عید پر ریاست کے کسی بھی حصے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی خبر نہیں آئی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK