Inquilab Logo

’’امید ہے کہ راج ٹھاکرے الیکشن میں بی جےپی کی مدد کریں گے‘‘

Updated: April 09, 2024, 3:22 PM IST | Agency | Nagapur

دیوندر فرنویس نے ایک بار پھر بی جے پی اور ایم این ایس کے اتحاد کی خبر کو ہوا دی، مودی کی حمایت کو ضروری قرار دیا۔

The meeting between Raj Thackeray and Amit Shah has not yet materialized. Photo: INN
راج ٹھاکرے اور امیت شاہ کی ملاقات اب تک رنگ نہیں لگائی ہے۔ تصویر : آئی این این

راج ٹھاکرے اور بی جے پی کے درمیان لوک سبھا الیکشن کے دوران اتحاد کی باتیں ادھوری رہ گئیں اور اس تعلق سے اب تک کوئی اعلان نہیں ہوا۔ فی الحال لوگوں کے انتظار ہے ۱۰؍ اپریل کو ہونے والی راج ٹھاکرے کی گڑی پاڑوا ریلی کا۔ توقع ہے کہ اپنی تقریر میں راج ٹھاکرے انکشاف کریں گے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں یا نہیں لیکن اس دوران نائب وزیر اعلیٰ نے اتحاد کی خبروں کو دوبارہ ہوا دی ہے کہ انہیں امید ہے کہ راج ٹھاکرے الیکشن میں بی جے پی کا ساتھ دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کھچڑی گھوٹالے کے اصل ملزم سنجے رائوت ہیں: سنجے نروپم کا الزام

پیر کو دیویندر فرنویس وزیراعظم مودی کی ریلی کے پیش نظر ناگپور میں تھے۔ یہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ ۲۰۱۴ء میں راج ٹھاکرے نے نریندر مودی کی حمایت کی تھی۔ راج ٹھاکرے کی خواہش تھی کہ مودی جی وزیر اعظم بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے نے جب ہندوتوا کا ایجنڈہ اپنا یا تو ہماری اور ان کی قربت بڑھ گئی۔ ‘‘ لیکن کیا راج ٹھاکرے بی جے پی سے اتحاد کریں گے ؟ یا اس کی حمایت کریں گے؟‘‘ اس تعلق سے دیویندر فرنویس کا کہنا تھا ’’ ایم این ایس راج ٹھاکرے کی پارٹی ہے اس لئے اس تعلق سے فیصلہ راج ٹھاکرے کو کرنا ہے لیکن ایک بات تو راج ٹھاکرے بھی تسلیم کریں گے کہ گزشتہ ۱۰؍ سال میں مودی جی نے ایک نئے ہندوستانی کی تعمیر کی ہے۔ ایسی صورت میں تمام لوگوں کے مودی جی کے پیچھے کھڑے رہنا چاہئے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ جن لوگوں کیلئے سماج اور ملک پہلے ہے، ایسے لوگوں کا مودی جی کی حمایت کرنا ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ راج ٹھاکرے اور ان کی پارٹی مودی کی حمایت کریں گے۔ ‘‘ یاد رہے کہ بی جے پی اور ایم این ایس کے اتحاد پر این سی پی ا ور شیوسینا(شندے) کو راضی کرنا اہم کام ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK