• Fri, 14 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے میں بھیانک سڑک حادثہ، ۸؍ افراد کی موت ، ۲۰؍ زخمی

Updated: November 13, 2025, 11:00 PM IST | Pune

نولے بریج پر کنٹینر کا بریک فیل ہو گیا، اس نے کئی گاڑیوں کو ٹھوک دیا ، ایک کار کنٹینر اور ٹرک کے درمیان پھنس گئی جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور کئی گاڑیوں تک پھیل گئی

Vehicles catch fire on Pune`s Nole Bridge (Photo: Agency)
پونے کے نولے بریج پر گاڑیوں میں لگی آگ( تصویر: ایجنسی)

 جمعرات کی سہ پہر پونے شہر کے نولے بریج پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں (خبر لکھے جانے تک) ۸؍ فراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ ۲۰؍ لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک کنٹینر کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ کنٹینر نے کئی گاڑیوں کو ٹھوک دیاجس کی وجہ سے ایک کار میں آگ بھی لگ گئی اور حادثہ مزید بھیانک ہو گیا۔ یہ کار دوگاڑیوںکے درمیان پھنسی ہوئی تھی۔ اس میںموجود افراد کی موت ہو چکی ہے۔ 
  حالانکہ (خبر لکھے جانے تک) پولیس نےکوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے لیکن مقامی ذرائع کے مطابق راجستھان کا کنٹینر پونے سے ممبئی کی طرف جا رہا تھا۔ جب یہ کنٹینر نولے بریج پر پہنچا تواس کا بریک فیل ہو گیا۔ بریک فیل ہونےکا اندازہ اس بات سے ہوا کہ بریج پر کئی ایسے نشانات پائے گئے ہیں جو کسی گاڑی کے بریک فیل ہونے سے سڑک پر بن جاتے ہیں۔ کنٹینر نے ایک کے بعد ایک کئی گاڑیوں کو ٹھوک دیا۔ یہ گاڑیاں دوسری گاڑیوں سے ٹکراتی گئیں۔ اس طرح نولے بریج پر کہرام مچ گیا۔ حتیٰ کہ آگے چل رہی ایک کار کو بھی ٹھوک دیا جو ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس کے پیچھے سے کنٹینر بھی کار کو آ لگا اور یہ کار کنٹینر اور ٹرک کے درمیان پھنس گئی۔ اسی دوران کار میں آگ لگ گئی جو دیگر گاڑیوں تک بھی پہنچی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ 
 اطلاع کے مطابق اس بھیانک حادثے میں ۸؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ۲۰؍ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے نولے بریج کی طرف جانے والی تمام گاڑیاں رک گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کا ٹریفک جام ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچے۔ حالانکہ ٹریفک کی وجہ سے فائربریگیڈ کا پہنچنا مشکل تھا۔ کسی طرح فائر عملے نے آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے اس طرف جانے والی تمام گاڑیوں کو روک دیا ۔کافی مشقت کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال تک پہنچایا گیا جبکہ زخمیوںکو ایمبولنس میں ڈال کر علاج کیلئے لے جایا گیا۔ فی الحال مہلوکین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ نہ ہی زخمیوںکے نام سامنے آئے ہیں۔ این سی پی (شرد) کی رکن پارلیمان نے ٹویٹ کرکے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

pune Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK