بڑے شہروں میں احمد آباد سب سے سستا ہے جہاں تیسری سہ ماہی میں قیمتیں اوسطاً۴؍ ہزار ۸۲۰؍ روپے فی اسکوائر فٹ رہی ہیں
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں بھی مکان خریدنا مشکل ہوتا جارہاہے۔ تصویر:پی ٹی آئی
ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر تیزی سے رفتار پکڑ رہا ہے۔ دریں اثناء ٹاپ ۸؍ شہروں میں مکانات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مانگ اور بہتر انفراسٹرکچر نے اس میں اضافہ کیا ہے۔
پروپ ٹائیگر کی ایک رپورٹ کے مطابق جولائی-ستمبر سہ ماہی میں ان شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں۹-۷؍ فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان کے ہاؤسنگ بوم کے درمیان ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں اب بھی قیمتیں کفایتی ہیں۔
پروپ ٹائیگرکی ’ریئل انسائٹ ریذیڈنشیل : جولائی- ستمبر ۲۰۲۵ء‘کی رپورٹ کے مطابق بڑے شہروںمیں احمد آباد ہندوستان کا سب سے سستا ہاؤسنگ مارکیٹ ہے۔۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی میںقیمتیںاوسطاً۴؍ ہزار ۸۲۰؍ روپے فی اسکوائر فٹ رہی ہیںجو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں ۷ء۹؍ فیصد اور پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں محض ۱ء۹؍فیصد بڑھی ہیں۔
دہلی-این سی آر، بنگلور اور حیدرآباد میں جائیداد کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ احمد آباد میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ پراپرٹی کی محدود لانچ جاری ہے۔ قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور گھر خریداروں کی مانگ مضبوط ہے۔ اوروم پروپ ٹیک کی پروپ ٹائیگر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ پریمیم سیگمنٹ کی مضبوط ڈیمانڈ ہے۔ ان پٹ کاسٹ بھلے ہی بڑھی ہیں لیکن بہتر کوالیٹی کےریڈی ٹو موو ان انوینٹری کی سپلائی محدود ہے۔ احمد آباد بھی اس زمرے میں آتا ہے لیکن یہاں سپلائی محدود ہے۔
دہلی-این سی آر میں گھروں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ۱۹؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں، فی اسکوائر فٹ اوسط قیمت ۷؍ ہزار ۴۷۹؍سے بڑھ کر۸؍ہزار۹؍سو ہو گئی ہے۔ بنگلور اور حیدرآباد میں قیمتوں میں بالترتیب ۱۵؍ فیصد اور۱۳؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بنگلور میں مکانوں کی قیمتیں ۷؍ ہزار۷۱۳؍فی اسکوائر فٹ سے بڑھ کر ۸؍ ہزار ۸۷۰؍ فی اسکوائر فٹ ہو گئی ہیں۔ حیدرآباد میں، قیمتیں۶؍ ہزار۸۵۸؍ روپے فی اسکوائر فٹ سے بڑھ کر۷؍ ہزار۷۵۰؍فی اسکوائرفٹ ہوگئی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ عام آدمی کے لئے ان شہروں میںمکان لینا نہ صرف مشکل بلکہ تقریباً ناممکن ہوگیاہے۔
احمد آباد میں آپ کو سستے دام میں بھی مکان مل سکتے ہیں۔ پروپ ٹائیگر کی رپورٹ کے مطابق یہاں ایک ہزار اسکوائر فٹ کے فلیٹ کی قیمت تقریباً۴۸؍ لاکھ روپے ہوسکتی ہے جبکہ بنگلورو میں ایک ہزار اسکوائر فٹ کا فلیٹ ۸۹؍ لاکھ میںمیںمل سکتا ہے۔ایم ایم آر میں یہ ۱ء۳۲؍ کروڑ روپے ہے۔ نتیجتاً متوسط طبقے کے لئے احمد آباد ان چند بڑے شہروں میں سے ایک ہے جہاں کوئی قرض لئے بغیر مکان خریدنا ممکن ہے۔