Inquilab Logo

سیکڑوں کھمبے گرنے سے بجلی سپلائی ٹھپ

Updated: May 16, 2022, 1:38 PM IST | Inquilab News Network | Sitapur

سیتاپور میںآندھی میںدوسوسے زائد بجلی کےکھمبے گرے ، بجلی سپلائی متاثر ،پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ۴؍ روز سے بجلی غائب افراتفری کا ماحول، شدید گرمی میںفریزر بند ،لاشوں کو محفوظ رکھنا مشکل۔آندھی میں گرے کھمبوں کی مرمت کی جارہی ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

سیتا میں  ۴؍ دن پہلے تیز ہوا کے ساتھ بارش میں تباہ ہونے والا بجلی  نظام اتوار تک پٹری پر نہیں آ سکا ۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس کی بجلی ہفتے کو چوتھے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔ واضح رہےکہ جمعرات کی آندھی میں  بجلی کے۲؍ سو سے زائد کھمبے ٹوٹ گئے تھے۔ ادھر ہائی وے پر پیرائی ندی کے پل کے قریب ۱۲-۱۳؍ بجلی کے کھمبے ٹوٹے پڑے ہیں۔  نوین چوک کے قریب حبیب پور میں دوپہر کے وقت کھمبے لگائے جا رہے تھے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے ملازم  نوین چوک کے قریب ٹرانسفارمر کی سپلائی لائن میں کنکشن ٹھیک کرتے ہوئے پائے گئے۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم ہاؤس میں بجلی کی خرابی کے  سبب مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ کمپیوٹر اور فریزر بند پڑے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا مینوئل تیار کرنا  ہوگا۔ فریزر نہ چلنے سے لاشوں کو محفوظ رکھنا مشکل ہے۔ تیزدھوپ ہے، گرمی زیادہ ہے۔ ایسے میں پوسٹ مارٹم ہاؤس میں بیٹھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔  قبل ازیں سنیچر کو فارماسسٹ نیرج مشرا اور سنجے پانڈے دوپہر ایک بجے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ڈیوٹی پر پائے گئے۔ انہوں نے  بتایا کہ ۶؍ فریزر ہیں۔ آن لائن پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی کمپیوٹر پر نہیں بن رہی ہے۔ جمعہ کی سہ پہر انورٹر بیٹھ گیا۔ فارماسسٹ نے بتایاکہ جمعہ کو اس نے اور سی ایم او نے ایگزیکٹو انجینئر الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن ڈویژن سیکنڈ سدھیر بھارتی کو فون کیا اور مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں، مرمت میں وقت لگے گا۔ بہتر ہو گا کہ جنریٹر کا بندوبست کیا جائے۔  فارماسسٹ نیرج مشرا نے کہا  کہ جے ای آر این راٹھور فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ لائن مین شیو ساگر کو بھی کئی کالیں کیں لیکن نتیجہ وہی نکلا۔فارماسسٹ نے بتایا کہ بجلی غائب ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم ہاؤس میں افراتفری مچ گئی ہے کہ نہانے اور صفائی کے لئے پانی نہیں ہے۔   انہوں نے مزید بتایا کہ دو ہینڈ پمپ ہیں، ایک احاطے کے اندر اور دوسرا باہر۔ احاطے کے اندر کا ہینڈ پمپ پانی چھوڑتا ہے۔ باہر لگا ہینڈ پمپ عمارت سے دور سڑک کے کنارے ہے۔کارکن دن رات نظام کی بہتری میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK