اسرائیل کے کئی شہروں میں لاکھوں افراد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبےکیلئے مظاہرے کئے۔
EPAPER
Updated: August 27, 2025, 7:11 PM IST | Tal Aviv
اسرائیل کے کئی شہروں میں لاکھوں افراد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبےکیلئے مظاہرے کئے۔
اسرائیل کے کئی شہروں میں لاکھوں افراد نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبےکیلئے مظاہرے کئے۔ اسرائیلی چینل۱۲؍ کے مطابق منگل کی شب تل ابیب میں لاکھوں اسرائیلیوں نے احتجاج کیا اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے ساتھ ایسا معاہدہ کریں جس کے تحت غزہ میں قید اسرائیلیوں کو رہا کرایا جا سکے، چاہے اس کیلئے جنگ ختم ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ چینل کے مطابق مظاہرین شہر کے’’ہاسٹیج اسکوائر‘‘ (جسے ہتوفم اسکوائر بھی کہا جاتا ہے) میں جمع ہوئے اور اطراف کی سڑکوں کو بھر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: روہنگیا نسل کشیکی ۸؍ویں برسی، لاکھوں پناہ گزینوں کا محفوظ وطن واپسی کا مطالبہ
نشریاتی ادارے کے مطابق یرغمالیوں کے اہلِ خانہ بھی اس احتجاج میں شامل تھے۔ ہجوم اور جلتے ٹائروں کی وجہ سے بڑی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ مظاہرین نے سرکاری وزیروں کے گھروں کے باہر بھی احتجاج کیا جن میں وسطی اسرائیل میں وزیرِ خارجہ گدعون سار اور یروشلم میں وزیرِ اسٹریٹجک امور رون ڈرمیر کے مکانات شامل ہیں، اسرائیل کے عوامی نشریاتی ادارے’کان‘ نے رپورٹ کیا۔