انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کیا ہے ۔پیر کو دیپک کی گرفتاری کے بعد تفتیشی ایجنسی نے منگل کو ملزم کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش کرکے۱۰؍ دن کی پولیس تحویل حاصل کرلی ہے ۔
ملزم دیپک کوچر پولیس کی حراست میں۔ (تصویر: آشیش راجے
انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کیا ہے ۔پیر کو دیپک کی گرفتاری کے بعد تفتیشی ایجنسی نے منگل کو ملزم کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش کرکے۱۰؍ دن کی پولیس تحویل حاصل کرلی ہے ۔
جج ملند وی کڑتاڈیکر کے روبرو ملزم کو پیش کرتے ہوئے ای ڈی کے وکیل انل سنگھ نے بتایا کہ’’۷؍ستمبر۲۰۱۹ءکو جس وقت ملزم دیپک کی بیوی چندا کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کی چیئر مین تھیں، اس وقت انہوں نے ویڈیوکون انٹرنیشنل الیکٹرونکس لمیٹیڈ کے نام سے ۳۰۰؍ کروڑ روپےلون منظور کیا تھا ۔ یہی نہیں نوپاورس رینوئبلس لمیٹیڈ کے نام سے لئے گئے لون کو بھی منظوری دی تھی ۔ مذکورہ بالا کمپنی ملزم دیپک کوچر کی ہے اور محض ایک دن میں لون پاس کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ میں ۶۴؍ کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے تھے جو ادا نہیں کئے گئے ۔‘‘ سرکاری وکیل نے پولیس تحویل میں لے کر تفتیش کی درخواست کی تھی جبکہ ملزم کے وکیل وجے اگروال نے عدالت کو بتایا کہ تقریباً۱۲؍ مرتبہ تفتیشی ایجنسی نے دیپک کوچر کو طلب کرکے پوچھ تاچھ کی ہے اور انہوں نے لون سے متعلق تمام دستاویزات بھی جمع کئے ہیں اس لئے پولیس تحویل کی مزید کوئی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ہے - عدالت نے فریقین کی باتیںسننے کے بعد ملزم دیپک کوچرکو۱۹؍ستمبر تک تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں دینے کا حکم سنایا ہے ۔