Inquilab Logo

اس چھاپے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے مجھے معلوم ہے:حسن مشرف

Updated: January 14, 2023, 10:38 AM IST | kolhapur

ی ڈی کےچھاپے کے بعد سابق ریاستی وزیر اور این سی پی لیڈر حسن مشرف کولہاپور پہنچے، پارٹی کارکنوں اور بہی خواہوں نے صبح پانچ بجےاستقبال کیا

 Hasan Mushrif ;Photo: INN
حسن مشرف; تصویر:آئی این این

  سابق ریاستی وزیر اور این سی پی لیڈر حسن مشرف ای ڈی کے چھاپے کے بعد کولہاپور پہنچے۔ ان کی آمد جمعہ کی صبح ۵؍ بجے کے قریب ہوئی ۔ اس وقت ان  کے استقبال کیلئے این سی پی کے کارکنان اور بہی خواہان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنان سے ملاقات  وبات چیت کرنے کے بعد سابق وزیر نے اخباری نمائندوں  سے بھی بات کی ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ’’ ای ڈی کے چھاپے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے مجھے معلوم ہے۔ اس وقت میں کچھ نہیں بولوں گالیکن جلد ہی اس پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔ پچھلے پانچ سال یہ سب کچھ چل رہا ہے‘‘انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’جس وقت ای ڈی نے چھاپہ مارا، اس وقت میںایک کام کے سلسلے میں ممبئی میں موجود تھا۔ وہیں مجھے اس چھاپے کی اطلاع ملی۔ میرے گھر پر یہ تیسری کارروائی ہے۔ اس طرح کی کارروائی میرے  بہی خواہوں کو  پسند نہیں اسی وجہ سے چھاپے کے وقت وہ لوگ میرے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھے۔‘‘حسن مشرف نے یہ بھی کہا کہ’’جیسے ہی لوگوں کو خبر ہوئی کہ میں کولہاپور پہنچ گیا ہوں تو صبح ۵؍بجے ہی ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ای ڈی کے ہاتھ کیا لگا ہے یہ وہی بتاسکتے ہیں۔ اس پر کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ کئی اور ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK