Updated: August 07, 2026, 6:03 PM IST
| Mumbai
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’’رامائن‘‘ کے لیے بڑی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ فلم اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) حاصل نہ کر سکی تو انہیں مایوسی ہوگی۔ فرنویس نے یہ بات ممبئی کی فلم سٹی میں نمیت ملہوترا کے پرائم فوکس اسٹوڈیوز فیز ون کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
رامائن اور دیویندر فرنویس۔ تصویر:آئی این این
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’’رامائن‘‘ کے لیے بڑی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگریہ فلم اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) حاصل نہ کر سکی تو انہیں مایوسی ہوگی۔ فرنویس نے یہ بات ممبئی کی فلم سٹی میں نمیت ملہوترا کے پرائم فوکس اسٹوڈیوز فیز ون کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے فلم کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ’’رامائن‘‘ عالمی معیار کی فلم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا’’اگر ’’رامائن‘‘ کو آسکر ایوارڈ نہ ملا تو مجھے مایوسی ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مچل اسٹارک ۷؍ وکٹیں لیتے ہی کپل دیو اور ڈیل اسٹین سے آگے نکل جائیں گے
یہ فلم پروڈیوسر نمیت ملہوترا کی پیشکش ہے اور اس کی ہدایت کاری نتیش تیواری کر رہے ہیں۔ فلم میں رنبیر کپور بھگوان رام، یش راون اور سائی پلوی سیتا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل معروف اداکار نتیش بھردواج ، جنہوں نے بی آر چوپڑا کی مشہور ٹی وی سیریز ’’رامائن‘‘ میں بھگوان رام کا کردار ادا کیا تھا، فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے اسے ۱۰۰؍ فیصد آسکر کے قابل قرار دے چکے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نتیش تیواری عالمی سنیما کے لیے ہندوستان کا اگلا بڑا تحفہ ثابت ہو سکتے ہیں اور فلم کی پروڈکشن ڈیزائن، سنیماٹوگرافی اور مجموعی معیار کئی بین الاقوامی اعزازات جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ’’رامائن‘‘ ہندو مذہب کی عظیم رزمیہ داستان پر مبنی ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ فلم میں سنی دیول ہنومان کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ موسیقی کے شعبے میں ہانس زیمر اور اے آر رحمان پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فلم ۶؍ نومبر۲۰۲۶ء کو، دیوالی سے دو روز قبل، دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:دلیپ کمار کو اپنے تبدیل شدہ نام کے بارے میں فلم کا پوسٹر دیکھ کر معلوم ہوا تھا
دوسری جانب، نمیت ملہوترا کی کمپنی ڈی این ای جی ، جو بہترین ویژول ایفیکٹس کے لیے آٹھ مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکی ہے، اس فلم کے ویژول ایفیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی اس سے قبل فلم ’’ڈیون‘‘، ’’ڈیون :۲‘‘ اور’’ٹینیٹ‘‘ جیسی ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلموں کے وی ایف ایکس بھی تیار کر چکی ہے، جس کے باعث ’’رامائن‘‘ سے عالمی سطح پر غیر معمولی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔