Inquilab Logo

شمالی کوریا نے جوہری حملہ کیا تو کم جونگ اُن کا اقتدار ختم ہو جائےگا

Updated: April 28, 2023, 4:34 PM IST | Washington

امریکی صدر جوبائیڈن کی دھمکی ، جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات ،سیول اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے نہ بڑھانے پر راضی

Joe Biden and Yoon Seok-yul`s joint press conference. (AP/PTI)
جوبائیڈن اور یون سک یول کی مشترکہ پریس کانفرنس ۔ ( اے پی / پی ٹی آئی)

امریکی صدر بائیڈن  کے مطابق امریکہ یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا نے جوہری حملہ کیاتوکم جونگ اُن کا اقتدار ختم ہوجائے گا ۔  یاد رہےکہ ا ن دنوں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول امریکہ کے دورے پر ہیں۔   بدھ کو  امریکی صدر بائیڈن نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کا استقبال کیا تھا۔  جنوبی کوریا کے صدر واشنگٹن اور سیول کے دوطرفہ تعلقات کی۷۰؍ویں سالگرہ کا جشن منانے اور مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کیلئے بدھ کو واشنگٹن  پہنچے۔
  میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کو جو بائیڈن نے واشنگٹن  میں جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکہ، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل برداشت  ہوگا۔ 
 اس موقع پر جنوبی کوریا  کے صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا  سے مذاکرات  سے بات نہیں بنے گی ۔  امن قائم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا ہوگا ۔ جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا ،’’ صدر بائیڈن  سے ملاقات کےد وران  اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ خیر سگالی کی بنیاد پر گمراہ کن امن کے بجائے طاقت کےمظاہرے ہی سے  امن  قائم ہوگا۔‘‘
 دوسری جانب جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ایک معاہدہ   ہوا  ہے جسے واشنگٹن اعلامیہ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت  امریکہ  جنوبی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے حفاظت کرے گا ۔   اس   معاہدے کے تحت شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملے کی صورت میں  امریکی ہنگامی منصوبہ مندی  کے دوران  فیصلہ سازی میںجنوبی کوریا کو  کلیدی کردار ہوگا ، سیول نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے نہ بڑھانے پر  اتفاق کیا ہے۔

Joe Biden Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK