Inquilab Logo

آئی ایم ایف نے ہندوستان کو ضرورتمندوں کی مدد کا مشورہ دیا

Updated: October 16, 2020, 12:49 PM IST | Agency | Washington

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر نےزیادہ کمزور لوگوں کی حفاظت اور چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا تحفظ کرنےکیلئے کہا تا کہ بطور ملک ہندوستان کی کورونا کے خلاف جنگ میں ہار نہ ہو

IMF Chief - Pic : INN
آئی ایم ایف صدر ۔ تصویر : آئی این این

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیئانے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترجیح سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی حفاظت ،ضرورتمندوں کی مددکرنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنے پر ہونا چاہئےتاکہ بحیثیت ایک ملک ان کی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ہارنہ ہو۔ جورجیئا نےبدھ کے روز آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ عام اجلاس کے دوران پریس کانفرنس میںکہا کہ ہندوستان کو لوگوں کو بچانے اور ان کی صحت کا خیال رکھنے کی ترجیح ہونی چاہئے۔
 اس نے کہا’’کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ واضح  ہے کہ، سب سے زیادہ کمزور ، اچھی طرح سے ہدف بناکر امداد کیجائے،چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا تحفظ کیا جائے تاکہ ان کی ہار نہ ہو۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے پاس صحت کے بحران سے نمٹنے کا پائیدار طریقہ نہیں ہے ، ہمیں مشکلات ، غیر یقینی صورتحال اور ناہموار اصلاحات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کووڈ ۱۹؍ پوری انسانیت کیلئے بحران
 کووڈ۱۹؍کوانسانیت کیلئےبحران قرار دیتے ہوئے انہوںنےکہا کہ یہ بحران خاص طورپران ممالک میں بہت گہراہےجہاں زیادہ اموات ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وبا کی وجہ سے ہندوستان میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جارجیئا نےکہا ،لہٰذا ، لوگوں کی حفاظت اور ان کی صحت پر توجہ دیناترجیح ہونا چاہئے۔‘‘
ہندوستان کی جی ڈی پی میں۱۰؍فیصد کمی کا اندیشہ
 انہوں نے کہا کہ،’’ہندوستان نے ضمانت کے طور پر اپنی بہترین صلاحیت ،۲؍فیصد مالی اقدامات اور۴؍فیصد ریلیف کیلئےاقدامات اٹھائے ہیں، لیکن کوئی براہ راست مالی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ، ’’اس سے مدد ملتی ہے،لیکن جب آپ ترقی یافتہ معیشتوں کی صلاحیتوں، یا ابھرتی ہوئی معیشتوں کی دیگر تدابیر کو دیکھیں تو ، معلوم ہوگا کہ یہ کچھ کم ہے۔ اس سال ہم ہندوستان میں جی ڈی پی میں حیرت انگیز طور پر۱۰؍فیصد کی کمی دیکھ رہے ہیں۔ جارجیئا نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت زندگی سے بھرپور تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK