• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار اور سہ ماہی نتائج کا اثر شیئر بازاروں پر نظرآئیگا

Updated: October 27, 2025, 2:41 PM IST | Agency | Mumbai

سرمایہ کاروں کی نظرہندوستان- امریکہ تجارتی مذاکرات پر ہوگی۔ عالمی مارکیٹ کے اشاریے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت اور تکنیکی عوامل بھی مارکیٹ کی نقل و حرکت کا تعین کریں گے۔

This week, investors will be watching the Index of Industrial Production (IIP) data and quarterly results from companies. Photo: INN
اس ہفتے سرمایہ کاروں کی نگاہ صنعتی پیداوار کے اشاریے (آئی آئی پی) کے اعداد و شمار اور کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج پر ہوگی۔ تصویر: آئی این این
گھریلو شیئر بازاروں میں  لگاتار چوتھے ہفتے تیزی کے بعد اس ہفتے سرمایہ کاروں کی نگاہ صنعتی پیداوار کے اشاریے (آئی آئی پی) کے اعداد و شمار اور کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج پر ہوگی۔۲۸؍ اکتوبر کو آئی آئی پی کے اعداد و شمار جاری کئے جائیں گےاور اسی دوران کئی بڑی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کا اعلان بھی ہوگا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی  ’انڈین آئل ‘ کے سہ ماہی نتائج۲۷؍ اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔ اس کے بعد۲۹؍ اکتوبر کو بھیل، کول انڈیا، ایل اینڈ ٹی اور سیل کے نتائج آئیں گے،۳۰؍ اکتوبر کو کینرا بینک، سپلا، ہنڈائی انڈیا، این ٹی پی سی اور آئی ٹی سی کے سہ ماہی نتائج جاری ہوں گے، اے سی سی سیمنٹ، بی ای ایل، بھارت پیٹرولیم، گیل اور ماروتی سوزوکی کے نتائج۳۱؍ اکتوبر کو آئیں گے۔
اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کی نظر ہندوستان-امریکہ تجارتی مذاکرات اور دیگر عالمی عوامل پر بھی رہے گی۔ گزشتہ ہفتے منگل کو دیوالی کے موقع پر صرف ایک گھنٹے کا ’مہورت کاروبار‘ ہوا جبکہ بدھ کو تعطیل رہی۔ مہورت کاروبار سمیت ابتدائی تین دن بازار میں تیزی رہی جبکہ جمعہ کے روز گراوٹ دیکھی گئی۔ پہلی بار کاروبار کے دوران بی ایس ای کا سینسیکس ۸۵؍ہزار پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی-۵۰؍ اشاریہ ۲۶؍ہزار  پوائنٹس سے آگے نکلنے میں کامیاب رہا۔ دونوں اشاریے جمعرات کے دن ریکارڈ سطح پر بند ہوئے تھے۔ سینسیکس میں ہفتہ وار اضافہ۰ء۳۱؍ فیصد رہا اور یہ جمعہ کے روز۸۴۲۱۱ء۸۸؍  پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی-۵۰؍ اشاریہ ۰ء۳۳؍  فیصد کی ہفتہ وار مضبوطی کے ساتھ ہفتے کے اختتام پر۲۵۷۹۵ء۱۵؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔
درمیانے  درجےاور چھوٹی کمپنیوں کے شیئرز میں زیادہ تیزی دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ-۵۰؍ اشاریہ میں۰ء۴۱؍ فیصد اور اسمال کیپ-۱۰۰؍اشاریہ میں۰ء۷۲؍ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ ہفتے کے دوران سینسیکس میں شامل ۳۰؍  میں سے۱۷؍ کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی دیکھی گئی۔
انفوسس کا شیئر سب سے زیادہ۵ء۸۴؍  فیصد بڑھا۔ بجاج  فِن سَرو میں۳ء۶۹؍  فیصد، ایکسس بینک میں ۳ء۴۹؍  فیصد، اور ٹی سی ایس میں۳ء۳۷؍  فیصد کی ہفتہ وار بڑھت دیکھی گئی۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا شیئر۲ء۴۴؍  فیصد، ریلائنس انڈسٹریز کا۲ء۴۳؍ فیصد، بی ای ایل کا۲ء۲۲؍ فیصد، بجاج فنانس کا۱ء۷۹؍  فیصد، ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکلز کا۱ء۷۵؍ فیصد، ایل اینڈ ٹی کا۱ء۷۰؍ فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا۱ء۶۹؍ فیصد بڑھ گیا۔  ٹاٹا اسٹیل میں۱ء۳۱؍ فیصد، سن فارما میں۱ء۲۲؍ فیصد، آئی ٹی سی میں۱ء۲۱؍ فیصد اور ٹائٹن میں۱ء۰۸؍ فیصد کی تیزی رہی۔ ایٹرنل کے شیئر میں سب سے زیادہ۴ء۷۰؍  فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کا شیئر ۴ء۲۶؍ فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ کا۳ء۶۵؍ فیصد، اڈانی پورٹس کا۳ء۴۱؍ فیصد اور ہندوستان یونی لیور کا شیئر۳ء۳۵؍   فیصد گر گیا۔
  پیر(آج) سے شروع ہونے والے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی توقع ہے۔ دوسری سہ ماہی کی آمدنی، ہندوستان اور چین کے ساتھ امریکی تجارتی معاہدہ، عالمی مارکیٹ کے اشاریے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت اور تکنیکی عوامل مارکیٹ کی نقل و حرکت کا تعین کریں گے۔’ دینک بھاسکر‘ کی خبر  کے مطابق  مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کسی بھی وقت شدید ہو سکتا ہے، اس لئے کسی بھی تجارت میں داخل ہونے کے بعد رسک مینجمنٹ اور اسٹاپ لاس کے اقدامات کا استعمال یقینی بنائیں۔ عالمی منڈیوں یا تجارتی سودے جیسے عوامل بھی مارکیٹ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK