Inquilab Logo Happiest Places to Work

عازمین حج کوپاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات سے متعلق اہم ہدایات

Updated: March 23, 2026, 11:50 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

حج کمیٹی آف انڈیا نے اس تعلق سےریاستی حج کمیٹیوں کو خاطرخواہ تشہیر کی بھی ہدایت دی تاکہ عازمین اچھی طرح باخبر رہ سکیں ۔ رپورٹنگ کا وقت ۲۴؍گھنٹے کردیا گیا۔ ممبئی سے عازمین حج کی روانگی ۱۸؍اپریل سے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

حج بیت اللہ کیلئے عازمین کی روانگی کےایام قریب آرہے ہیں۔ اس لئےحج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کچھ اہم ہدایات دی گئی ہیں اور ہے کہ وہ دی جانے والی ہدایات غور سے پڑھیں تاکہ ان کا سفر ِ حج محفوظ، آسان اور کوئی پریشانی نہ ہو۔ یہ ہدایات پاسپورٹ، سفری دستاویزات، ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور پروازوں کی بکنگ سے متعلق ہیں۔ 
حج کمیٹی کے مطابق پاسپورٹ جمع کروانے کے بارے میں امسال سہولت کے طور پر پاسپورٹ پہلے جمع کرانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس کیلئے عازمین کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ عازمین اپنا اصل پاسپورٹ اپنی تحویل میں رکھیں، امبارکیشن پوائنٹ پر رپورٹنگ کے وقت پاسپورٹ ساتھ لائیں، اگر پاسپورٹ پہلے حج کمیٹی میں جمع کروا چکے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سفری دستاویزات صرف اصل پاسپورٹ دکھانے پر ہی جاری کئے جائیں گے۔ پاسپورٹ کی جانچ چونکہ پاسپورٹ عازمین کے پاس رہیں گے اس لئے درج ذیل چیزوں کی پہلے سے تصدیق ضروری ہے۔ پاسپورٹ کم از کم۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۶ء تک ویلڈ ہو۔ پاسپورٹ اچھی حالت میں ہو، پھٹا یا خراب نہ ہو۔ اس میں کم از کم دوخالی صفحات ہوں۔ نام، تصویر، تاریخ پیدائش وغیرہ درست ہوں۔ کسی غلطی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حج کمیٹی کو اطلاع دیں۔ 
پاسپورٹ سے متعلق حج کمیٹی نے خصوصیت سے اس لئے متوجہ کیا ہے کہ بالفرض اگر مذکورہ کسی خرابی کے سبب دوسرا پاسپورٹ بنوانے کی ضرورت محسوس ہو تو فوری طور پر اس کی کارروائی شروع کی جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: راج ٹھاکرے کی جانب سے ایران کی حمایت

پروازوں کی بکنگ کی تصدیق عازمین کو حج کمیٹی کے پورٹل یا حج سہولت ایپ پر جاکر اپنی فلائٹ بکنگ کنفرم کرنی ہوگی اور رسید محفوظ رکھنی ہوگی۔ دستخط شدہ رسید ایمبارکیشن پوائنٹ پر دکھانی ہوگی۔ رپورٹنگ (ایئرپورٹ / ایمبارکیشن پوائنٹ) عازمین کو پرواز سے ۲۴؍ گھنٹے پہلے رپورٹ کرنا ہوگا (اس سےقبل ۴۸؍ گھنٹے رپورٹنگ کرنا پڑتا تھا)۔ جو عازمین براہ راست ایئرپورٹ جا رہے ہیں، وہ کم از کم ۶؍ گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔ تمام ضروری دستاویزات اور حج کِٹ ساتھ لانا لازمی ہے۔ اسی طرح سفری دستاویزات کی فہرست گھر سے نکلنے سے پہلے درج ذیل چیزیں ساتھ رکھیں۔ اصل پاسپورٹ (پرانا اور نیا دونوں اگر ضروری ہو تو)۔ ہیلتھ کارڈ / ویکسین سرٹیفکیٹ- ادائیگی کی رسید۔ فلائٹ کنفرمیشن رسید (دستخط شدہ)- دیگر ضروری دستاویزات۔ اسی طرح حج کمیٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ حج کٹ (اسمارٹ واچ، آئی ڈی کارڈ، ویزا وغیرہ) ایمبارکیشن پوائنٹ پر ملے گا۔ کور ہیڈ تمام افراد کی طرف سے کٹ وصول کرے گا۔ اگر کسی کو اجازت دی جائے تو مجاز شخص اصل آدھار کارڈ اور دستخط شدہ اجازت نامہ ساتھ لائے۔ حج کمیٹی کے سی ای او شہنواز سی کی جانب سے سرکیولر جاری کرتے ہوئے یہ ہدایات دی گئی ہیں اور ریاستی حج کمیٹیوں کےافسران کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں تاکہ ہر عازم باخبر رہے اور اسے اچھی طرح معلومات ہوسکے۔ 
طے شدہ شیڈول کے مطابق ممبئی سے عازمین حج کی روانگی۱۸؍ اپریل سے شروع ہوگی اور ناگپور سے۲۹؍ اپریل سے عازمین روانہ ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK