جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی۔ ۲۰؍میچ میں نیوزی لینڈ کو ۱۹؍ رنوں سے ہرا کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۲۔ ۲؍سے برابری حاصل کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: March 23, 2026, 12:20 PM IST
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی۔ ۲۰؍میچ میں نیوزی لینڈ کو ۱۹؍ رنوں سے ہرا کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۲۔ ۲؍سے برابری حاصل کر لی ہے۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی۔ ۲۰؍میچ میں نیوزی لینڈ کو ۱۹؍ رنوں سے ہرا کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۲۔ ۲؍سے برابری حاصل کر لی ہے۔ کونر ایسٹر ہاؤزن کی نصف سنچری اور گیرالڈ کوٹزی کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سیریز کے فیصلے کو آخری میچ تک پہنچا دیا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن تھا جب پہلی ہی گیند پر ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے کائل جیمیسن کا شکار بن گئے۔ تاہم کونر ایسٹر ہاؤزن نے ٹونی ڈی جورجی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے۸۱؍ رنوں کی شراکت قائم کی۔ ایسٹر ہاؤزن نے محض ۳۶؍ گیندوں پر ۷؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے ۵۷؍رنوں کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر میں روبن ہرمن نے ۲۸؍ اور جارج نے ۱۸؍ رنوں کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور ۲۰؍اوور میں ۵؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۴؍ رنوں تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی ہڑھئے: سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا: روہت شرما
۱۶۵؍رنوں کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقی گیندبازوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ افتتاحی بلے باز ٹم رابنسن (۳۲) اور ڈین کلیور (۲۶) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم ۱۹؍ویں اوور میں ۱۴۵؍ رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جیت میں تیز گیند باز گیرالڈ کوٹزی نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے محض ۱۶؍ رن دے کر نیوزی لینڈ کے ۳؍ اہم بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ اوٹنیل بارٹمین، پرینیلن سبرائن اور کیشو مہاراج نے ۲۔ ۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی بلے بازی لائن اپ کی کمر توڑ دی۔