Inquilab Logo

عنقا بیماریوں کے علاج کیلئے درآمد ادویات سستی ہوں گی

Updated: March 31, 2023, 12:14 PM IST | New Delhi

’اسپیشل فوڈ‘پر سے بیسک امپورٹ ڈیوٹی ختم کی گئی ،مرکزی حکومت نے ’نیشنل ریئر ڈِسیز پالیسی ۲۰۲۱ء‘ کی رو سے یہ قدم اٹھایا ہے،دردکش دوائیں اور دل امراض کی دوائیں مہنگی ہوں گی، قیمتوں میں اضافہ ڈبلیو پی آئی انڈیکس میں تبدیلی کی بنیاد پر ہوگا

Abolishment of import duty on foreign medicines will bring some relief to patients` families, a medical story file photo.
غیرملکی دواؤں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم ہونے سے مریضوں کے اہل خانہ کو کچھ راحت ملے گی، ایک میڈیکل اسٹورکی فائل فوٹو

: عنقابیماریوں کے علاج کیلئے درآمد کی جانے والی ادویات اور اسپیشل فوڈ پر سے ’بیسک امپورٹ ڈیوٹی‘ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ’نیشنل ریئر ڈِسیز پالیسی ۲۰۲۱ء‘ کی رو سے یہ قدم اٹھایا ہے۔ جس سے ان خاندانوں کو کافی راحت ملے گی جن کے خاندان کا کوئی فرد ایسی غیر معروف بیماری سے متاثر ہے جو دنیا میں بہت ہی کم افراد کو لاحق ہوتی ہے۔ اتنا ہی نہیں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی’ پیمبرولیجومیب (کیٹوڈا)‘ پر بھی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
 جمعرات کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے عام چھوٹ کے نوٹیفکیشن کے تحت درج تمام نایاب بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نجی استعمال کے لئے  خصوصی طبی مقصد کو مدنظر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امپورٹ ڈیوٹی میں چھوٹ کے فیصلے کا اطلاق یکم اپریل ۲۰۲۳ء سے ہوگا۔ دواؤں پر عام طور پر ۱۰؍فیصد کی بیسک کسٹم ڈیوٹی لگتی ہے جبکہ لائف سیونگ ڈرگ کے کچھ زمروں پر ۵؍ فیصد یا صفر فیصد کی رعایتی قیمت لگتی ہے۔ جبکہ اسپائنل مسکولر ایٹروفی یا ڈَچین مسکیولر ڈسٹرافی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات پر پہلے ہی چھوٹ مل رہی ہے۔ حکومت سے دیگر عنقا بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات پر بھی راحت کی مانگ کی جارہی تھی۔
 ان بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونےو الی دوائیں یا اسپیشل فوڈ کافی زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ انہیں امپورٹ بھی کرنا پڑتا ہے ۔و زارت نے کہا کہ یہ اندازہ ہے کہ ۱۰؍ کلو گرام وزن والے بچے کے لئے کچھ پیچیدہ بیماریوں کے علاج کا سالانہ خرچ ۱۰؍ لاکھ روپےسے لے کر ایک کروڑ روپے فی سال ہوسکتا ہے ۔اس میں علاج زندگی بھر چلتا ہے۔عنقا بیماری کے علاج کی دوا کی قیمت میں  رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلئے  انفرادی درآمد کنندہ کو مرکزی یا ریاستی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسیز یا ضلع کے ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر/سول سرجن سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
درد کش دوائیں مہنگی ہوں گی
 دوسری جانب اپریل سے ہی پین کلرس(درد کش ادویات)، اینٹی انفیکٹیوز، اینٹی بایوٹکس اور دل کی دوائیں مہنگی ہونے جارہی ہیں۔ حکومت نے ڈرگ کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ قیمتیں ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) میں تبدیلی کی بنیاد پر بڑھے گا۔ نیشنل فارما سیوٹیکل پرائسنگ اتھاریٹی (این پی پی اے) کی جوائنٹ کمشنر رشمی ٹہلیانی نے کہا کہ ۲۰۲۱ء کے موازنہ میں ڈبلیو پی آئی میں سالانہ ۱۲ء۱۲؍فیصد کی تبدیلی ہوئی ہے۔ اس سے ۲۷؍ بیماریوں کے علاج کے ۹۰۰؍ فارمولیشن سے جڑے ۳۸۴؍ مالیکول کی قیمتیں ۱۲؍ فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK