Updated: July 30, 2025, 5:14 PM IST
| Mumbai
موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ کا ٹائٹل ٹریک گلوبل بل بورڈچارٹ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والا پہلا نغمہ بن گیا ہے۔ گلوبل بل بورڈ چارٹ میں اس نغمے نے جنوبی کوریا کے بینڈ بلیک پنک کی ممبر روز کے نغمے ’’اے پی ٹی‘‘ اور جسٹن بیبر کے نغمے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
موہت سوری کی رومینٹک میوزیکل ڈراما فلم ’’سیارہ‘‘ کو باکس آفس پر سراہا جارہا ہے۔ باکس آفس چارٹ سے لےکر سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے تک ’’سیارہ‘‘ نے سنیما گھروں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔ اب یہ فلم صرف وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’چھاوا‘‘ سے پیچھے ہے۔ ’’سیارہ‘‘ نہ صرف اہان پانڈے اور انیت پڈا کے کریئر کی پہلی بہترین فلم ثابت ہوئی ہے جبکہ اس کے البم کو بھی اتنی ہی شہرت حاصل ہورہی ہے۔
’’سیارہ‘‘ کا ٹائٹل ٹریک گلوبل بل بورڈ پر ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہونے والا پہلا بالی ووڈ نغمہ
’’سیارہ‘‘ کا ٹائٹل ٹریک، جسے فہیم عبداللہ نے گایا ہے، بل بورڈ گلوبل ایکسیل یو ایس چارٹ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ’’سیارہ‘‘ سے پہلے جسٹن بیبر کا نغمہ ’’ڈیسیز‘‘(پانچویں نمبر پر)، جنوبی کوریا کے بینڈ بلیک پنک کی ممبر روز کا نغمہ ’’اے پی ٹی‘‘اور برونو مارس کا نغمہ (ساتویں نمبر پر)بھی شامل ہیں۔ صرف تین نغمے ہی ’’سیارہ‘‘ سے آگے ہیں جن میں کے پوپ ڈیمن ہنٹر کا ساؤنڈ ٹریک ہنٹر /ایکس،جو اس فہرست میں دو ہفتے تک پہلے نمبر پر تھا، بلیک پنک کا نغمہ ’’جمپ‘‘ دوسرے نمبر پر جبکہ ایلیکس وراین کا نغمہ ’’آرڈینیری‘‘ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ’’سیارہ‘‘ کا بل بورڈ گلوبل ۲۰۰؍ کی فہرست میں دسواںمقام حاصل کرنا ہندوستانی موسیقی کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی بالی ووڈ کے نغمے کو بل بورڈ گلوبل چارٹ میں دسویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری، نصیر الدین شاہ، جے آر ڈی ٹاٹا کے کردار میں
قبل ازیں ’’سیارہ‘‘ نے اسپوٹیفائی گلوبل ٹاپ ۵۰؍ کی فہرست میں پہلے نمبر پر آکر تاریخ رقم کی تھی اور یہ مقام حاصل کرنے والا پہلا بالی ووڈ نغمہ بن گیا تھا۔ گلوبل اسٹریمس میں اس نغمے میں ۳۲۱؍ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس نے ایک ہی ہفتے میں ۹۸؍ ملین ویوزحاصل کر لئے ہیں۔ انڈیا سونگز چارٹ میں یہ نغمہ سرفہرست ہے جبکہ بل بورڈ ایکسیل یو ایس کی فہرست میں ۱۷۷؍ ویںمقام سے چوتھے مقام پر آگیا ہے۔ دنیا بھر کے ۹۸؍ ملین اسٹریمز میں سے ۹۶؍ ملین سے زائد اسٹریمز اس نغمے کو امریکہ سے ملے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔ ’’سیارہ‘‘ واحد ٹائٹل ٹریک نہیں ہے بلکہ فلم کے پورے البم کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس البم کے تمام چھ نغمے اسپوٹیفائی ٹاپ ۵۰؍ لسٹ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جن میں جوبین نوتیال اور شلپا راؤ کا نغمہ ’’برباد‘‘،وشال مشرا کا نغمہ ’’تم ہو تو‘‘، سچیت پرمپرا کا نغمہ ’’ہمسفر‘‘ اور ارجیت سنگھ اور شریا گھوشال کا نغمہ ’’سیارہ‘‘ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: وائی آر ایف اسپائی یونیورس کے جاسوس اب حلف لیں گے کہ ’ہندوستان، سب سے پہلے‘
’’سیارہ‘‘ کا پلاٹ کیا ہے؟
’’سیارہ‘‘ میں ایک گلوکار کریش کپور اور نغمہ نگار وانی باترا (انیت پڈا) کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک ساتھ کام کرنے کی شروعات کرتے ہیں لیکن وانی کے الزائمر کا شکار ہونے کے بعد ان کا رشتہ تبدیل ہوجاتا ہے۔