شرجیل امام بہاراسمبلی انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں، وہ بہادر گنج حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 30, 2025, 6:05 PM IST | New Delhi
شرجیل امام بہاراسمبلی انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں، وہ بہادر گنج حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔
مشہور سماجی کارکن شرجیل امام بہار اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے، ان کے وکیل احمد ابراہیم نے ’اسکرول‘ کو بتایا۔ امام کشن گنج ضلع کے بہادر گنج حلقہ سے انتخابات لڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس نشست پر فی الحال محمد انظارنعیمی قابض ہیں، جنہوں نے۲۰۲۰ء کے انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی تھی۔ نعیمی اس کے بعد مخالف جماعت رسٹریہ جنتا دل میں شامل ہو گئے ہیں۔ توقع ہے کہ بہار میں اکتوبر یا نومبر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ امام پانچ سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں۔ > انہیں جنوری۲۰۲۰ء میں متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور تجویزکردہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف احتجاج کے دوران دسمبر۲۰۱۹ء میں دہلی اور جنوری۲۰۲۰ء میں علی گڑھ، آسنسول اور چک بند میں دیے گئے ان کے خطابات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: شراوستی میں سیکڑوں سال پرانا مزار شہید کر دیا گیا
شرجیل امام کے خلاف پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق، امام کی تقریروں نے مسلم معاشرے کے اراکین کو اشتعال دلایا جس کے نتیجے میں فسادات پھوٹ پڑے۔ فروری ۲۰۲۰ء میں شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس تشدد میں۵۳؍ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ > دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تشدد نریندر مودی حکومت کی بدنامی کے لیے ایک بڑے سازش کا حصہ تھا اور اس کامنصوبہ متنازع شہریتی قانون کے خلاف احتجاج منظم کرنے والوں نے بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: مہوا موئترا کے خلاف سی بی آئی نے لوک پال کو رپورٹ سونپی
بعد ازاں شرجیل امام پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ > ان پر بھارتی فوجداری کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ کے تحت بغاوت، مذہب، نسل، پیدائش کی جگہ، رہائش کی بنیاد پر گروہوں کے درمیان عداوت پھیلانا؛ قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ الزامات یا دعوے؛ اور طبقات کے درمیان عداوت، نفرت یا بدخواہی پیدا کرنے یا بڑھانے والے بیانات کے حوالے سے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ > امام کو کئی مقدمات میں ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم، اضافی الزامات نے ان کی رہائی میں رکاوٹ ڈالی ہے۔