Inquilab Logo

یونان کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت فاتح، اپوزیشن ناکام ،نتائج تسلیم

Updated: May 23, 2023, 10:48 AM IST | Athens

وزیراعظم متسوتاکس کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کو۴۰؍ فیصد ووٹ ملے جبکہ سابق وزیر اعظم سپراس کی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت سریزا پارٹی کو۲۰؍ فیصد ووٹ ملے

Workers of the ruling Jamaat New Democracy are celebrating the victory.
حکمراں جماعت نیو ڈیموکریسی کے کارکن فتح کا جشن منار ہے ہیں ۔

طویل معاشی اور مالیاتی بحران کے بعد  یونان میں ہونے والے پارلیمانی  انتخابات میں حکمراںجماعت کامیاب ہوگئی ہے جبکہ اپوزیشن نے  نتائج تسلیم کرلئےہیں۔ 
 مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق دائیں بازو کی نیو ڈیموکریسی نے  سپراس کی بائیں بازو کی سریزا پارٹی پر واضح برتری حاصل کر لی  ہے۔   سرکاری نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونان کے انتخابات میں وزیر اعظم مِتسوتاکس کی حکمراں  نیوڈیموکریسی نے  اپوزیشن پر برتری حاصل کرلی  ہے۔    ووٹوں کی گنتی کے بعد سابق وزیر اعظم سپراس کی بائیں بازو کی  اپوزیشن کی جماعت کو۲۰؍ فیصد جبکہ  متسوتاکس کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کو۴۰؍ فیصد ووٹ ملے ہیں۔خبر لکھے جانے تک ۹۹؍ فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد حکمراں جماعت ۴۰ء۷۹؍ فیصد ووٹوں کے ساتھ   ۳؍سو نشستوں والی پارلیمنٹ میں۱۴۶؍نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے  جبکہ سپراس کے پاس۲۰ء۰۷؍ فیصد ووٹ  ہ اور۷۱؍ نشستیں ہیں۔ جبکہ پاسوک۱۱ء۴۶؍ فیصد ووٹوں اور۴۱؍ نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد کمیونسٹ پارٹی۷ء۲۳؍ فیصد اور۲۶؍ نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ انتہائی دائیں بازو کی گریک سولیوشن کو۴ء۴۶؍ فیصد اور۱۶؍ نشستیں ملی ہیں۔    اگر کوئی جماعت قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تو دوبارہ پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ  ہوسکتی ہے۔
  سرکاری نیوز چینل ای آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم سپراس نے متسوتاکس سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ پولنگ کیلئے ممکنہ تاریخوں کے طور پر۲۵؍ جون یا۲؍ جولائی  کا اعلان کریںجبکہ متسوتاکس نے ووٹ کے نتیجے کو بڑی اور واضح فتح قرار دیا ہے۔
  اسی دوران  یونان کے اپوزیشن لیڈر الیکسس  سپراس  نے اتوار کو پارلیمانی انتخابات میں  نیو ڈیموکریسی پارٹی کی جیت پر وزیر اعظم متسوتاکس کو نیک خواہشات  پیش کیں۔ یا درہےکہ  تقریباً ۳؍ دہائیوں کے مالیاتی بحران   کے درمیان  بین الاقوامی قرض دہندگان کی جانب سے   ایتھنز معیشت پر سخت نگرانی اور کنٹرول کے خاتمے کے بعد  ملک میں پہلا الیکشن اتوار کو ہوا۔ 

athens greece Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK