Inquilab Logo

جلگائوں ضلع میں لمپی کی روک تھام کیلئے ۹۳؍ فیصد ٹیکہ کاری مکمل

Updated: October 03, 2022, 12:01 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

؍ ۵؍ہزار متاثرہ مویشی زیر علاج ،روزانہ اوسطاً۲۰ ؍ ہزار چوپایوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں

 Vaccination to prevent lumpy is going on at a fast pace..Picture:INN
لمپی کی روک تھام کیلئے ٹیکہ کاری تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ تصویر:آئی این این

جانوروں میں بڑے پیمانے پر پھیلی لمپی نامی وبائی بیماری کی روک تھام کیلئے جلگائوں ضلع پریشدنےجانوروں کی ٹیکہ کار ی مہم میں دیگر انتظامیہ  کے مقابلے بڑی برتری حاصل کی ہے۔ ستمبر کے آخری ہفتے تک ضلع میں ۹۳؍فیصد  ٹیکہ ا ندازی مکمل کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنکج آشیان نے مویشی پالنے والوں سے بلا جھجھک  انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔ ضلع پریشد کی جانب سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ۲۵؍ ستمبر کی شام تک ضلع کے ۵؍لاکھ ۷۱؍ہزار۵۳ مویشیوں میں سے ۵؍لاکھ۱۸؍ ہزار ۳۶۴؍ مویشیوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔ اوسطاًروزانہ۱۵؍سے ۲۰؍ ہزار جانوروں کو ٹیکے لگائے جارہےہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلع بھر میں جانوروں کی نقل و حمل  اور جانوروںکےہفتہ واری  بازارپر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اینیمل ویلفیئر گروپس کے ذریعے ضلع بھر میں جانوروں کا سروے بھی کیا جا رہا ہے۔اس وقت ضلع میں ۴؍ ہزار۹۹۸؍ متاثرہ جانوروں کا پتہ چلا ہے۔ان میں سے ایک ہزار ۷۸۱؍جانور علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ ۳؍ ہزار ۲۱۷؍ جانور زیر علاج ہیں۔ لمپی وبا کے روک تھام کیلئے ضلع پریشد انتظامیہ کی جانب سے جنگی پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK