Inquilab Logo

صنعتی پیداوار میں نومبر۲۰۲۲ء میں۷ء۱؍ فیصد کا اضافہ درج

Updated: January 13, 2023, 10:49 AM IST | New Delhi

وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی طرف سے جاری رپورٹ میں یہ اعداد وشمار سامنےآئے

A rise in industrial production is good news for the economy; file photo
صنعتی پیداوار میں اضافہ معیشت کے لئے اچھی خبر ہے;فائل فوٹو

  صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) پر مبنی ملک کی صنعتی پیداوار میں نومبر۲۰۲۲ء میں ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلے میں۷ء۱؍ فیصد کا اضافہ درج کیاگیا۔
یہ معلومات جمعرات کو وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ اکتوبر۲۰۲۲ء میں صنعتی پیداوار میں ۴؍ فیصد کمی ہوئی تھی، جبکہ نومبر۲۰۲۱ء میں صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ہواتھا۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل -نومبر ۲۰۲۲ء  کے دوران صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر۵ء۵؍  فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے  مطابق نومبر۲۰۲۲ءمیں مینوفیکچرنگ  سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر۶ء۱؍ فیصد اضافہ ہوا 
 زیر جائزہ ماہ میں کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں۹ء۷؍  فیصد اور بجلی کی پیداوار میں۱۲ء۷؍ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔جمعرات کو  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں خوردہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر۵ء۷۲؍  پر آگئی جو ایک سال کی کم ترین سطح ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK