Inquilab Logo

’یودھا‘ پوسٹر ریلیز، سدھارتھ ملہوترہ کمانڈو کے اوتار میں

Updated: November 07, 2023, 5:02 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 دھرما پروڈکشن اور امیزون پرائم ویڈیو کی پروڈیوس کی گئی ’ یودھا‘ ۱۵ ؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

شیرشاہ کے بعد سدھارتھ ملہوترہ اب ایک بار پھر ایکشن موڈ میں آنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کو دھرما پروڈکشن نے ’یودھا‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ 
پوسٹر میں سدھارتھ ملہوترہ کمانڈو کا لباس زیب تن کئے ہوئےہاتھ میں بندوق لئے نظرآرہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے ہوائی جہاز نظر آرہا ہے۔’’ایک کمانڈو۔ ایک ہائی جیک۔اور لا تعداد راز۔‘‘ کیپشن کے ساتھ فلم کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔ پوسٹر کا کیپشن اس بات کا اشارہ ہے کہ فلم کی کہانی ہائی جیک کی ہوئی فلائٹ کے گرد گھوم سکتی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dharma Productions (@dharmamovies)


اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے دو پوسٹر شیئر کئےجن پر دھرما پروڈکشن نے لکھاکہ’’ اپنی نشستیں تھام لیں، کیونکہ آپ ایسے سفر پر جارہے ہیں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا۔‘‘
پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤ س نے یہ اطلاع دی کہ فلم کو اس سال دسمبر میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب فلم ۱۵؍مارچ ۲۰۲۴ ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
دوسرے پوسٹر میں سدھارتھ کو زخمی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایئر کرافٹ کے اندر چہرے پر شدید تاثرات لئے سفید شرٹ اور سیاہ جینز پہنے وہ پوری طرح سےلہولہان نظر آرہے ہیں۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ٹچ ڈاؤن کے لئے تیار ہو جائیں!اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں، یودھا  ۱۵؍مارچ ۲۰۲۴ءکو لینڈ کرے گا۔‘‘
اداکارہ دیشا پٹانی اور راشی کھنہ بھی فلم میں سدھارتھ کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے راشی نے لکھا کہ’’ آمد کی تصدیق ہوگئی! یودھاسنیما گھروں میں ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔ ‘‘
یودھا کے ہدایت کار ساگر امبر اورپشکر اوجھا ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK