Inquilab Logo

حرم شریف میں تراویح میں ختم قرآن کے بعد دعا، رقت آمیز مناظر

Updated: April 09, 2024, 11:48 AM IST | Agency | Makkah

حرم شریف میں تراویح میں ختم قرآن کے بعد دعا ، رقت آمیز مناظر،مسجد حرم اورمسجد نبوی میں مجموعی طور پر  ۳۰؍لاکھ افراد تراویح میں شریک رہے۔

Sheikh Sudis praying on the occasion of completion of Quran in Taraweeh on 29th night in Haram Sharif. Photo: INN
حرم شریف میں ۲۹؍ویں شب کو تراویح میںتکمیل قرآن کے موقع پر شیخ سدیس دعا کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

 یہاں  اتوار کو رمضان المبارک کی ۲۹؍ ویں شب کے موقع پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ۳۰؍ لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے، انہوں نے عشا کی نماز اور نماز تراویح ادا کی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مسجد الحرام میں موجود مسلمانوں نے اس وقت ہونے والے ختم قرآن کی تلاوت بھی سنی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں جنگ بندی کیلئے متنازع نکات پر اتفاق

لوگ دن کے آغاز سے ہی مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے، امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سعودی عرب اور دوسرے مسلمان ملکوں کیلئے شر سے حفاظت اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی ظلم و جارحیت سے نجات اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے دعا مانگی گئی، اس دوران رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے۔ رمضان المبارک کی۲۹؍ویں شب پر مسجد الحرام کی بیسمنٹ، چھت اور اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، مسجد نبوی میں بھی ہوٹلوں کی راہداریاں اور سڑکوں پر نمازیوں کی لمبی قطاریں تھیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک۳۰؍ روز کا ہوگا، عید۱۰؍ اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK