امریکی صدر جوبائیڈن کولاریڈو میں فضائیہ کی تقریب کے دوران ریت کے چھوٹے تھیلے سے ٹکرا کر اوندھے منہ گر پڑے۔
Updated: June 03, 2023, 11:10 AM IST | Washington
امریکی صدر جوبائیڈن کولاریڈو میں فضائیہ کی تقریب کے دوران ریت کے چھوٹے تھیلے سے ٹکرا کر اوندھے منہ گر پڑے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کولاریڈو میں فضائیہ کی تقریب کے دوران ریت کے چھوٹے تھیلے سے ٹکرا کر اوندھے منہ گر پڑے۔خوش قسمتی سے انہیں چوٹ نہیں آئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن ائیر فورس کے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو ڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔ اس دوران ا سٹیج پر واپس ہوئے وہ گر پڑے تاہم سکیوریٹی اہلکاروں نے انہیں سنبھال کر اٹھایا پھر وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی صدر جوبائیڈن کے گرنے کے واقعات سامنے ہوچکے ہیں جس پر ری پبلکن اراکین ان کا مذاق اڑاتے پائے گئے، ان کا کہناہے کہ جوبائیڈن ذہنی اور جسمانی طور پر صدر کی کرسی سنبھالنے کے لائق نہیں ہیں۔