• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: نائب صدر وینس نے کہا کہ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں،لیکن ضرورت پڑنے پر صدر کی جگہ لینے کیلئےتیار ہوں

Updated: August 29, 2025, 4:02 PM IST | Washington

ٹرمپ نے طویل عرصے تک اپنے پیشرو جو بائیڈن کی عمر اور صحت کا مذاق اڑایا۔ تاہم، حالیہ مہینوں میں خود ٹرمپ کی صحت پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

Donald Trump and JD Vance. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر حالات تقاضا کرتے ہیں تو وہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ بدھ کو ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ۴۱ سالہ نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ۷۹ سالہ ٹرمپ ”غیر معمولی طور پر اچھی صحت“ میں ہیں اور ان میں زبردست توانائی ہے۔

وینس نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ اپنی صدارتی مدت پوری کریں گے اور ”امریکی عوام کیلئے عظیم کام“ کریں گے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ٹرمپ کام کے حوالے سے اپنے سے بہت کم عمر عملے کے اراکین کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ وینس کے مطابق، ”ٹرمپ رات کو سب سے آخر میں فون کال کرتے ہیں اور صبح بھی سب سے پہلی فون کال وہیں کرتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھئے: واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ٹرمپ نے کہا ”امریکیوں کو آمر پسند ہے“، پرچم جلانے پر پابندی

وینس، جو امریکی تاریخ کے تیسرے سب سے کم عمر نائب صدر ہیں، نے اپنے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”اگر، خدا نہ کرے، کچھ برا ہوتا ہے، تو میں اس سے بہتر آن-دی-جاب ٹریننگ کا تصور نہیں کر سکتا جو مجھے گزشتہ ۲۰۰ دنوں میں ملی ہے۔“

ٹرمپ کی صحت سے متعلق خدشات

ٹرمپ نے طویل عرصے تک اپنے پیشرو جو بائیڈن کی عمر اور صحت کا مذاق اڑایا اور انہیں ”سلیپی جو“ کا نام دیا تھا۔ تاہم، حالیہ مہینوں میں خود ٹرمپ کی صحت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جولائی میں جب ان کی ٹانگوں میں سوجن کی تصاویر سامنے آئیں، تو وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ انہیں کرونِک وینس اِنسَفیشَینسی (Chronic Venous Insufficiency) نامی ایک نسبتاً عام بیماری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امن نہ ہونے پر روس اور یوکرین پر تباہ کن پابندیاں، ٹرمپ کا انتباہ

اگر ٹرمپ اپنی مدت پوری کرتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ صدر بن جائیں گے۔ اپنی دوسرے دور صدارت کے پہلے ہی دن، ۷۸ سال اور ۷ ماہ کی عمر میں اپنی حلف برداری کے وقت، انہوں نے ۲۰۲۱ء میں بائیڈن کے ۷۸ سال اور ۲ ماہ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ واضح رہے کہ ۸۱ سالہ بائیڈن نے گزشتہ سال جولائی میں صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ۲۰۲۴ء کے انتخابات سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK