جیکب بیتھیل(۱۱۰) اور جو روٹ (۱۰۰) کی شاندار سنچریوں کے بعد جوفرا آرچر (۴؍ وکٹ) اور عادل رشید (۳؍ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو۳۴۲؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 6:58 PM IST | Southampton
جیکب بیتھیل(۱۱۰) اور جو روٹ (۱۰۰) کی شاندار سنچریوں کے بعد جوفرا آرچر (۴؍ وکٹ) اور عادل رشید (۳؍ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو۳۴۲؍ رن سے شکست دے دی۔
جیکب بیتھیل(۱۱۰) اور جو روٹ (۱۰۰) کی شاندار سنچریوں کے بعد جوفرا آرچر (۴؍ وکٹ) اور عادل رشید (۳؍ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو۳۴۲؍ رن سے شکست دے دی۔ حالانکہ جنوبی افریقہ نے ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۲؍ سے جیت لی۔ یہ انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی جیت ہے۔
England’s epic win over South Africa in Southampton goes down in the history books 📖
— ICC (@ICC) September 7, 2025
Read More 👉 https://t.co/S1aH17oc0J pic.twitter.com/zyIdMTTtcW
۴۱۵؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی جنوبی افریقہ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے صرف۲۴؍ رن کے اسکور پر اپنے ۶؍ وکٹ گنوا دیے۔ ایڈن مارکرم (صفر)، رائن رِکلٹن (ایک)، میتھیو بریتژکے (۴)، ٹرسٹن اسٹبز(۱۰) کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔ ویان مُلڈر (صفر) اور ڈیوالڈ بریوس (۶) کو بریڈن کارس نے شکار بنایا۔ ایسے وقت میں کاربن بوش اور کیشَو مہاراج نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ۱۵؍ویں اوور میں عادل رشید نے کیشَو مہاراج (۱۷) کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد کوڈی یوسف (۵) اور کاربن بوش(۲۰) بھی رشید کا شکار بنے۔ انگلینڈ کے گیندبازوں نے جنوبی افریقہ کو۵ء۲۰؍ اوور میں۷۲؍ رن پر سمیٹ کر میچ ۳۴۲؍ رن سے جیت لیا۔ جوفرا آرچر کو شاندار گیندبازی کے لیے ’پلیئر آف دی میچ‘ اور سیریز میں ۱۷۵؍ رن بنانے والے جو روٹ کو ’پلیئر آف دی سیریز‘ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے:یو ایس اوپن : الکاراز کے ہاتھوں سنر کی شکست
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے ۹؍ اوور میں۱۸؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ لیے۔ عادل رشید نے۵ء۳؍ اوور میں۱۳؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ جھٹکے۔ بریڈن کارس کو دو وکٹ ملے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اترنے والی انگلینڈ کے لیے جیمی اسمتھ اور بین ڈکیٹ نے پہلے وکٹ کے لیے۵۹؍ رن جوڑے۔ نویں اوور میں کاربن بوش نے بین ڈکیٹ (۳۱) کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑی۔اس کے بعد جو روٹ نے جیمی اسمتھ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔جیمی اسمتھ نے۴۸؍ گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر۶۲؍ رن بنائے۔ اس کے بعد جیکب بیتھیل نے جو روٹ کے ساتھ مورچہ سنبھالا اور دونوں کے درمیان۱۸۲؍ رن کی شاندار پارٹنرشپ ہوئی۔ بیتھیل نے۸۲؍ گیندوں پر۱۳؍ چوکے اور تین چھکے لگا کر۱۱۰؍ رن کی اننگز کھیلی۔ جو روٹ نے ۹۶؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے لگا کر۱۰۰؍ رن بنائے۔ انگلینڈ نے مقررہ۵۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۴۱۴؍ رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔