سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے موضوعات پر پورے ملک میں زبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔ اس کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں روبروز شدت آتی جا رہی ہے۔ خواتین ، بوڑھے بچے جوان اور بالخصوص طلبہ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 19, 2020, 2:30 PM IST | Siraj Shaikh | Buldana
سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے موضوعات پر پورے ملک میں زبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔ اس کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں روبروز شدت آتی جا رہی ہے۔ خواتین ، بوڑھے بچے جوان اور بالخصوص طلبہ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
بلڈانہ : سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے موضوعات پر پورے ملک میںزبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔اس کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں روبروز شدت آتی جا رہی ہے۔ خواتین ، بوڑھے بچے جوان اور بالخصوص طلبہ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔سنیچر کو بلڈانہ میں کل جماعتی تنظیم کے بینر تلے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین شریک تھیں۔اس سیاہ قانون کے خلاف سراپا احتجاج خواتین کا کہنا تھا کہ’’ ہم سچے پکے ہندوستانی ہیں ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں ڈرنے والی نہیں ہیں۔ یہ ملک بابا صاحب امبیڈکر کے آئین سے چلے گا۔ صاحب اقتدار لوگ با لخصوص مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے ایسےقوانین بنا رہے ہیں جو آئین کے منافی ہے۔‘‘
خواتین نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر بھی آئین ہند کے سرا سر خلاف ہے اس لئے حکومت اس کالے قانون کو فوری طور پر منسوح کرے۔ کل جماعتی تنظیم کی جانب سےشہر میں پہلی مرتبہ خواتین نے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بلڈانہ شہر کے علاوہ دور دراز اور آس پاس کے دیہاتوں سے بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں ۔ ان میں معصوم بچے میں شامل تھے۔ بلڈانہ نگر پالیکا کی صدر بلدیہ نجم النساء سجاد نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے حقوق کے لئے ہمیشہ لڑا کرتی ہیں اور آج کے اس احتجاجی مظاہرے نے یہ ثابت کر دیا کہ ہماری قوم ابھی زندہ ہے۔ اسی لئے آج ہمارے ساتھ اس احتجاج میں بڑی تعداد میں مائیں بہنیں اور چھوٹی بچیاں بھی شریک ہوئیںاور ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی۔مورچہ جوہر نگر سے بر آمد ہوا اور جے استمبھ چوک ہوتے ہوئے کلکٹر آفس پہنچ کر ایک جلسے میں تبدیل ہوگیا جہاں خواتین نے سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف جذباتی تقاریر کیں اور حکومت کو یہ با ٓور کرانے کی کوشش کی کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے خواتین بھی گھر سے باہر نکل سکتی ہیں۔بعد ازاں خواتین کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پرمشتمل میمورنڈم دیا۔میمورنڈم میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر آفس کے سامنے جلسے میں مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی،’ انقلاب زندباد‘، ’واپس لو واپس لو کالا قانون واپس لو‘ کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ پُر امن رہا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلڈانہ شہر میں سی اے اے کے خلاف جیل بھرو آندولن بھی کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد مین نوجوانوں نے اپنی گرفتاریاں دی تھیں۔ دوسری اہم خبر یہ ہے کہ کل جماعتی تنظیم نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔