بڑے اسکرین کے ساتھ بڑی بیٹری،شاندار پروسیسر اور میموری کے ساتھ عمدہ ڈسپلے بھی دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کی بورڈ اور پین کا بھی متبادل موجود۔
EPAPER
Updated: November 09, 2026, 1:06 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
بڑے اسکرین کے ساتھ بڑی بیٹری،شاندار پروسیسر اور میموری کے ساتھ عمدہ ڈسپلے بھی دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کی بورڈ اور پین کا بھی متبادل موجود۔
بک اسٹائل فولڈیبل اسمارٹ فونز کے متعارف ہونے کے بعد ٹیبلٹس کے بارے میں لوگوں کا نظریہ کافی بدل گیا ہے۔ اب سیمسنگ گلیکسی زیڈ فولڈ۸؍الٹرا جیسے آلات سامنے آرہے ہیں، جنہیں کھولنےپر بڑی اسکرین حاصل ہوتی ہے۔ اس طرح یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے درمیان ایک درمیانی راستہ ہیں۔سیمسنگ گلیکسی ٹیب ایس ۱۲؍پلس اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئےپیش کیا گیا ہے۔ اس میں بڑی امولیڈ اسکرین، فلیگ شپ درجے کا ہارڈ ویئر، سیمسنگ ڈیکس اور کی بورڈ استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
ڈیزائن: سیمسنگ نے گلیکسی ٹیب ایس۱۲؍پلس کے ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور یہ بات قابل اعتراض بھی نہیں۔اس ٹیبلٹ میں چپٹا میٹل فریم، میٹ فنش والا پچھلا پینل اور گول کنارے دیے گئے ہیں۔ پچھلی جانب کیمرے اور فلیش کو مناسب انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔ میٹ فنش پینل پر انگلیوںکے نشانات بھی کسی حد تک کم پڑتے ہیں۔ دھات سے تیار کردہ باڈی اور اس کی پتلی ساخت اسے پریمیم انداز فراہم کرتی ہے۔
ڈسپلے: سیمسنگ گلیکسی ٹیب ایس ۱۲؍پلس کی سب سے نمایاں خصوصیات میں اس کا۶ء۱۲؍انچ ڈائنامک امولیڈ۲؍ ایکس ڈسپلے شامل ہے۔ بڑی اسکرین کی وجہ سے دستاویزات پڑھنے، ان پر کام کرنے اور بیک وقت کئی ایپس کھولنے کے لیے مناسب جگہ ملتی ہے۔ اس دوران اسکرین پر موجود مواد ایک دوسرے میں الجھا ہوا محسوس نہیں ہوتا۔ اس کی ریزولیوشن بھی واضح اور شارپ ہے، جبکہ امولیڈ پینل گہرے اور حقیقی سیاہ رنگ پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آئی فون ۱۸؍پرو میکس: شاندار اسمارٹ فون، لیکن زیادہ بڑی تبدیلی نہیں
سافٹ ویئر: سافٹ ویئر کے معاملے میں سیمسنگ کا بڑے ڈسپلے والے آلات کا تجربہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ پہلے سیمسنگ کا ٹیبلٹ استعمال کرچکے ہیں تو ون یو آئی سے واقف ہوں گے۔ یہ اینڈرائیڈ کی عام سہولتوں کے ساتھ بڑے اسکرین کے بہتر استعمال کیلئےکئی اضافی فیچرز فراہم کرتا ہے۔ زیادہ جگہ ہونے کی وجہ سے ایک وقت میں متعدد کام کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔اس کا سب سے اہم فیچر سیمسنگ ڈیکس ہے۔ یہ ٹیبلٹ کے انٹرفیس کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر جیسا بنا دیتا ہے۔ اس میں ایپس کی ونڈوز کو اپنی ضرورت کے مطابق چھوٹا بڑا کیا جاسکتا ہے اور کمپیوٹر کی طرح ٹاسک بار بھی موجود ہے۔ کی بورڈ کے ساتھ استعمال کرنے پر گلیکسی ٹیب ایس ۱۲؍ پلس ایک چھوٹے مگر کارآمد ورک اسٹیشن کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
ہارڈ ویئر: گلیکسی ٹیب ایس۱۲؍پلس میں میڈیا ٹیک کا ڈائمنسٹی۹۵۰۰؍چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ یہ فلیگ شپ درجے کا پروسیسرہے، جو ٹیبلٹ کو بھاری ایپس اور زیادہ گرافکس والی گیمز چلانے کی بھرپور صلاحیت فراہم کرتا ہے۔روزمرہ استعمال کے دوران اس کی کارکردگی کے حوالے سے زیادہ فکر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ایپس تیزی سے کھلتےہیں، یوزر انٹرفیس پر کام کرنا آسان رہتا ہے اور ایک ایپ سےدوسری ایپ پر جانے میں بھی وقت نہیںلگتا۔ گیمنگ کے معاملے میں بھی یہ ٹیبلٹ اچھی کارکردگی دکھاتا ہے۔
کی بورڈ: سیمسنگ گلیکسی ٹیب ایس ۱۲؍پلس کے ساتھ کمپنی نے اختیاری پرو کی بورڈ بھی پیش کیا ہے۔ اگر آپ اس ٹیبلٹ کو لیپ ٹاپ کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کی بورڈ اس کے مجموعی تجربے کا ایک اہم حصہ ہے۔
بیٹری: سیمسنگ گلیکسی ٹیب ایس ۱۲؍پلس میں۱۰؍ہزار ۶۰۰؍ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ویب براؤزنگ، مطالعہ اور دستاویزات پر کام کرنےجیسے عام استعمال کے دوران یہ ۱۲؍گھنٹے سے زیادہ کا بیک اپ دےسکتی ہے۔ تاہم، ایچ ڈی آر ویڈیوز دیکھنے یا زیادہ گرافکس والے گیمز کھیلنے پر بیٹری تیزی سے خرچ ہوتی ہے۔
چند اہم باتیں
اسکرین ۶ء۱۲ ؍انچ ڈائنامک امولیڈ ۲؍ایکس
پروسیسر میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۵۰۰؍میکس
سافٹ ویئر ون یو آئی ۰ء۹
ریم ۱۲؍جی بی
اسٹوریج ۵۱۲؍ جی بی
وزن ۵۵۵؍ کرام
دستیاب رنگ گرے، سلور
بیٹری ۱۰؍ہزار ۶۰۰؍ایم اے ایچ
فاسٹ چارج وائر:۴۵؍ واٹ