Inquilab Logo

لاک ڈائون کے ابتدائی ۴۵؍ دن میں ۲۹؍ لاکھ کمپیوٹر س اور لیپ ٹاپ فروخت ہوئے

Updated: July 29, 2020, 11:47 AM IST | Agency | New Delhi

مارکیٹ ریسرچ فرمس کے مطابق لاک ڈائون میں ورک فرام ہوم کی وجہ سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، کمپنیوں کو کروڑوں کا فائدہ

Office Work - PIC : INN
آفس ورک ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون نے بھلے ہی ملک کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے لیکن لیپ ٹاپ  اور کمپیوٹرس بنانے والی کمپنیوں کو بھرپور فائدہ بھی پہنچایا ہے ۔ لاک ڈائون کی  وجہ سے ورک فرام ہوم کرنے والوں کی تعدادمیں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہ سے کورونا کے ابتدائی  ۴۵؍ دنوں میں  ۲۹؍ لاکھ لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرس فروخت ہوئے ہیں۔ مارکیٹ ریسرچ فرمس کے مطابق لاک ڈائون کے ابتدائی ۴۵؍ دنوں میں ڈیسک ٹاپ ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ  اور ورک اسٹیشن  کے ۲ء۹؍ ملین آرڈرس بک ہوئے ہیں لیکن اسی دوران ۳۳؍ فیصد آرڈرس ڈلیوری کے معاملے میں ناکام بھی رہے ہیں کیوں کہ لاک ڈائون کی سختی کی وجہ سے متعدد کمپنیوں نے انہیں سپلائی کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ بہر حال  اب کمپنیوں نے تمام آرڈرس کی ڈلیوری شروع کردی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ فرم کینالز  کے چیف ورون کنن نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے لیکن لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ تیار کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں ایسا نہیں کہا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سہ  ماہی میں ان کمپنیوں کو بھرپور فائدہ ملا ہے ۔ ان کے آرڈرس میں ایک سہ ماہی میں ۱۰۰؍ فیصد تک اضافہ ہوا ہے جو ان کمپنیوں کے نمبرس میں جلد ہی جاری ہو گا ۔
 اطلاعات کے مطابق ورک فرام ہوم کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونے کی وجہ سے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے آرڈرس میںکئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ لاک ڈائون کے ابتدائی ۴۵؍ دنوں میں۴؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ اسی طرح نوٹ پیڈ  کے آرڈرس بھی ایک لاکھ ۸۰؍ ہزار سے زائد رہے ہیں۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران بھی ان کمپنیوں کو بھرپور فائدہ ہوا ہے۔ ان کے بزنس میں ایک جھٹکے میں ۳۰؍سے ۴۵؍ فیصد کے درمیان اضافہ درج کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ اورٹیبلٹ تیار کرنے والی مشہور کمپنی  لینوو ہ  نے تمل ناڈو حکومت  سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اگلے کچھ برس میں سرکاری ملازمین کو ٹیبلٹ  اور نوٹ پیڈ فراہم کرے گی جس کے بعد لاک ڈائون کے دوران اس کمپنی کو بھرپور فائدہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ وپرو ، ایچ سی ایل ، انفوسس اور ٹی سی ایس  نے اپنے ملازمین سے گھر سے کام کروارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK