Inquilab Logo

تاریخی ملاقات میں بشارالاسداور ابراہیم رئیسی کا شام میں استحکام پر زور

Updated: May 05, 2023, 3:23 PM IST | Tehran

دفاع ، تیل ، ہو ابازی ، زراعت اورریلوے کےشعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا ارادہ ۔ فلسطین کے اہم افسران پر مشتمل وفد سے ایران کے صدر کی ملاقات ، اسرائیل کیخلاف ہر ممکن تعاون کا وعدہ

Meeting of Bashar al-Assad and Brahim Raisi in the presidential palace of Damascus.
دمشق کے صدارتی محل میں بشارالاسد اورا براہیم رئیسی کی ملاقات ۔

 ایران اور شام کے  صدور نے جمعرات کو دمشق  میں ہونے والی اپنی تاریخی ملاقات میں شام میں استحکام پر زور   دیا اور پناہ گزینوں کو وطن لانے کا عزم  ظاہر کیا۔ اس دوران  مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوںپر دستخط بھی کئے گئے۔  دریں اثنا ء ایران کے  صدر نے فلسطین  کے   اعلیٰ افسران پر مشتمل  وفد سے ملاقات کی۔ یاد رہےکہ۲۰۱۱ء  میں  خانہ جنگی  شروع ہونے کے بعد سے یہ کسی بھی ایرانی  صدر کا پہلا دورۂ شام ہے اور  ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے کے دیگر ممالک بھی عالمی سطح پر تنہائی کے شکار ملک شام  سےسفارتی تعلقا ت بحال کر رہے  ہیں  اور اسے اپنے  اسٹیج پر جگہ دے رہےہیں۔  میڈیارپورٹس  کے مطابق   بدھ کوایران صدر ابراہیم رئیسی ۲؍ روزہ دوسرے سرکاری دورے پر  شام پہنچے جہاں انہوں نے بدھ  اور جمعرات کو اپنے ہم منصب بشارالاسد سے ملاقات کی۔یران کے صدر دفتر اور سرکاری خبررساں ادارے  ارنا کے مطابق ملاقات کے دوران ابراہیم رئیسی نے بشارالاسدکی تعریف کرتےہوئے کہ شام کی حکومت اور عوام بڑی مشکلات سے گزرے ہیں، آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ان تمام مسائل پر قابو پا لیا ہے اور فتح حاصل کر لی ہے۔ تہران نے شام کو اقتصادی، سیاسی اور فوجی مدد فراہم کی جس سے شام کو تنازع کے آغاز میں ہاتھ سے نکل جانے والے بیشتر علاقے  دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملی ۔ 
   اس دوران بشار الاسد نے ابراہیم رئیسی کو بتایا کہ شام اور ایران کے تعلقات مشرق وسطیٰ  کے سیاسی اور سلامتی بحرانوں کے درمیان مشکل وقت میں مستحکم رہے، ایران نے شام کو سیاسی اور اقتصادی مدد فراہم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ ظاہر نہیں کی اور جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
 قبل ازیں ایران اور  شام کے صدور  نے اپنی ملاقات  کے دوران  شام کے استحکام  اور  پناہ گزینوں کی غریب الوطنی ختم کرنے کے منصوبے پر   تبادلۂ  خیال کیا  ۔
 شام کے دورے پر آنے والے ایرانی وفد میں خارجہ امور، دفاع، تیل، سڑکوں اور شہری ترقی کے علاوہ ٹیلی کمیونی کیشن کے وزراء بھی شامل ہیں۔ مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق بشارالاسد اور ابراہیم رئیسی نے طویل المدتی تعاون سے متعلق  مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جن میں ، دفاع تیل، ہوا بازی، ریلوے اور زراعت کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔
  دریں اثنا ء جمعرات کو ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے    شام میںموجود فلسطین  کے اہم افسران  پر مشتمل وفد سے ملاقات کی  اورمسئلہ فلسطین کے حل میں ان کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔ دمشق میں مقیم فلسطینی اعلیٰ عہدیدار خالد عبدالماجد نے بتایا کہ  وفد نے  ابراہیم رئیسی کو  مغربی کنارے ، بیت المقدس اور غزہ پٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔  

tehran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK