Inquilab Logo

ایران : اسلامی انقلاب کی ۴۵؍ ویں سالگرہ پر جشن

Updated: February 12, 2024, 12:09 PM IST | Agency | Tehran

ریلی کا انعقاد، تہران کے آزادی اسکوائر کو رنگا رنگ روشنیوں سے منور کیا گیا۔

Iranians celebrated during the rally held in Tehran. Photo: INN
تہران میں منعقدہ ریلی کے دوران اہل ایران نے جشن منایا۔ تصویر : آئی این این

ایسے وقت میں جبکہ غزہ جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ  میں  حالات انتہائی دھماکہ خیز نظر آرہے ہیں، اتوار کو انقلاب ایران کی ۴۵؍ ویں سالگرہ پر دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا اور ریلیاں  نکالی گئیں۔ تہران کے آزادی اسکوائر کو اتوار کو رنگا رنگ روشنیوں سے منور کیا گیا۔ 
یاد رہے کہ ایران میں ۱۱؍ فروری۱۹۷۹ء کو اسلامی انقلاب آیاتھا اور ایران کے بادشاہ محمد رضا پہلوی کو ملک چھوڑکر بھاگنا پڑا تھا۔ اس انقلاب کے بعد ہی عوامی ریفرنڈم سے ملک کو اسلامی جمہوریہ بنایا گیا اوراختیارات علماء کو منتقل کر دیئے گئے۔ گزشتہ ۴۵؍ برسوں  میں  ایران نے خطے میں اپنی طاقت کا لوہا منوالیاہے جبکہ مغربی طاقتوں   سے بھی وہ آنکھوں میں آنکھیں  ڈال کر بات کرتا رہا۔ اتوار کو ہزاروں  کی تعداد میں ایرانی شہریوں نے مختلف شہروں میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر منعقدہ ریلیوں میں شرکت کی۔ اس دوران جگہ جگہ ایرانی پرچم لہراتے ہوئے نظر آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK