Inquilab Logo

نئی رازداری معاملے میں واٹس ایپ ، مرکز سے جواب طلب

Updated: February 15, 2021, 5:34 PM IST | Agency | New Delhi

سپریم کورٹ نے بھارت میں واٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف دائر درخواست پر واٹس ایپ اور مرکزی حکومت کو پیر کو نوٹس جاری کیا۔  چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرمنیم کی ڈویژن بنچ نے الیکٹرونک اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے توسط سے مرکزی حکومت ، واٹس ایپ اور فیس بک کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 

Supreme Court - Pic : INN
سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ تصویر : آئی این این

سپریم کورٹ نے بھارت میں واٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف دائر درخواست پر واٹس ایپ اور مرکزی حکومت کو پیر کو نوٹس جاری کیا۔
 چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرمنیم کی ڈویژن بنچ نے الیکٹرونک اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے توسط سے مرکزی حکومت ، واٹس ایپ اور فیس بک کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 
عدالت نے کہا ہے کہ نئی رازداری  پالیسی کے بعد ہندوستانی عوام میں پرائیویسی کے بارے میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ "آپ بھلے  ہی اربوں ڈالر کی کمپنی ہوں  گے لیکن لوگوں کے لئے رازداری کی اہمیت پیسے سے زیادہ ہے۔"

عدالت عظمی نے درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ شیام دیوان کی اس  دلیل  کی  بھی حمایت کی  جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ 
بنچ نے کہا کہ "ہم دیوان کی دلیل سے متاثر ہیں۔" اس  طرح  کا قانون بننا  چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK