Inquilab Logo

حاجی ملنگ باباؒ کے عرس میں شیوسینا کےدونوں گروپوں نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا

Updated: February 06, 2023, 11:45 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان حاجی ملنگ باباؒ کے مزار شریف میں داخل ہو کر وزیر اعلیٰ نے مہا آرتی کی جبکہ اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے نے پہاڑ پر پہنچ کر شندے سر کار کے ہندوتوا کو نقلی بتایا

Chief Minister Eknath Shinde performing Maha Aarti near Mazar Sharif.
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے مزار شریف کےپا س مہا آرتی کرتے ہوئے۔

حاجی عبد الر حمٰن شاہ عرف حاجی ملنگ باباؒ کے عرس میں شیو سینا کے دونوں گروپوں نے زبردست سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کر نے کی کوشش کی۔ جہاں ایک طرف عرس کی تقریبات میںاتوار کی دوپہر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مزار شریف کے پاس کھڑے ہو کر مہا آرتی کی ، وہیں دوسری طرف ادھو ٹھا کر ے گروپ کے اہم لیڈر اور اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے اور رکن پا رلیمنٹ راجن وچارے کو پولیس نے پہاڑ کے نیچے ہی روک لیا۔ عرس کے در میان سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ یادرہےکہ کووڈ ۱۹؍ کے دوران حاجی ملنگ شاہ بابا ؒ کے عرس کی تقریبات ۲؍ سال تک انتہائی سادگی سے منائی گئی تھیں لیکن امسال یکم فروری سے روایتی شان وشوکت کے ساتھ عرس کی تقریبات  جاری ہیں۔ ہر سال کی طرح شیو سینا نے حاجی ملنگ بابا ؒ کے صندل کے روز مہارآتی کر نے کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کی دوپہر ۲؍ بجکر ۲۷؍ منٹ پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مزار شریف کے اندر مہا آرتی کی ۔اس وقت وہاں موجود شیو سینکوں اور ہندو منچ کے کار کنوں نے  نعرے بازی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہاکہ ۸۰ء کی دہائی میں آنند دیگھے صاحب نے ملنگ مکتی آندولن شروع کیا تھاتب سے میں ہرسال یہاںآکر مہارآتی کرتا ہوں لیکن آج پہلی بار بطور وزیر اعلیٰ میں نے مہا آرتی کی۔
 دوسری جانب حاجی ملنگ شاہ بابا کے مزار پر آرتی کیلئے پہنچے ادھو ٹھا کرے گروپ کے اہم لیڈر امبا داس دانوے اور راجن وچارے کو پولیس نے پہاڑ کے نیچے روک لیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے ہیلی کاپڑے سے آنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اوپر پہنچے ،ہم۴؍ گھنٹے پیدل چڑھ کر پہاڑ پر پہنچے ۔ جب انسان پیدل چلتا ہے تب اس کے جذبات کی حقیقی ترجمانی ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملنگ گڑھ کی تحریک آ نند دیگھے صاحب نے شروع کی تھی ۔ ۱۵؍ سال سے اس پہاڑی پر فیونی کلر ٹرین کا کام چل رہا ہے لیکن یہ اب تک جاری ہے حالانکہ ہر سال مکمل کر نے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔اہم بات یہ ہےکہ شیو سینا میں بغاوت کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب شیو سینا کے دونوں گروپ نے حاجی ملنگ باباؒ کی در گاہ میں مہاآر تی کر نے کا اعلان کیا تھا۔ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے محکمہ پولیس نے پہاڑ کے نیچے واڑی علاقہ اور مزار شریف کےآس پاس زبردست پولیس بندوبست کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK