• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاڈلی بہن اسکیم کو کسی صورت بند نہیں کریں گے:شندے

Updated: December 10, 2025, 10:55 PM IST | Iqbal Ansari | Nagpur

سرمائی اجلاس میں نائب وزیراعلیٰ نے توجہ طلب نوٹس کے جواب میں یقین دہائی کرائی ، ای کے وائی سی کی آخری تاریخ ۳۱؍ دسمبر: آدیتی تٹکرے

Deputy Chief Minister Eknath Shinde addressing the assembly.
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندےبدھ کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے۔

ناگپور میں جاری مہاراشٹر حکومت کے سرمائی اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے لاڈلی بہن اسکیم کے تعلق سے ایک بار پھر کہا ہے کہ یہ اسکیم کسی صورت بند نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لاڈلی بہن اسکیم حکومت کی عوام پر مبنی اور عوامی بہبود کی اسکیم ہے اور اسے کسی بھی حالت میں بند نہیں کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بدھ کو قانون ساز اسمبلی میں ایک توجہ طلب نوٹس  کے جواب میں یہ یقین دہانی کرائی ہے۔
  اسی دوران خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے نے بتایا ہےکہ ای۔کے وائی سی کی آخری تاریخ۳۱؍ دسمبر ہے۔ اراکین اسمبلی سنیل پربھو، جینت پاٹل، نانا پٹولے، ہارون شیخ نے توجہ طلب نوٹس پر لاڈلی بہن اسکیم کے بارے میں پوچھا جس پر نائب وزیر اعلیٰ نے یہ جواب دیا ہے ۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران بھی مستفیدین کو ایڈوانس فنڈز دستیاب کرائے گئے تھے تاکہ کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ فائدہ اٹھانے والی بہنوں نے حکومت کے کام پر اعتماد کرتے ہوئے بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس لیے اس اسکیم کو کم کرنے یا بند کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا البتہ ہم نے جو اعلانات کئے  ہیں وہ صحیح وقت پر پورے ہوں گے۔نائب وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ لاڈلی بہن یوجنا ریاست کی لاکھوں خواتین کیلئے ایک بڑا سہارا ہے اور اس کی توسیع اور فوائد مسلسل جاری رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت تمام وعدے پورے کرے گی۔
لاڈکی بہن اسکیم کے ای ۔کے وائی سی میں اہم پیش رفت
 خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے لاڈکی بہن اسکیم کیلئے کل۲؍ کروڑ۶۳؍ لاکھ ۸۳؍ ہزار۵۸۹؍ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے۲؍ کروڑ۴۳؍ لاکھ۸۲؍ ہزار۹۳۶؍ درخواستیں محکمہ نے اہلیت کے مطابق قبول کیں۔ بقیہ فارم پرائمری تصدیق میں ہی نااہل پائے گئے ہیں ۔ادیتی تٹکرے کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے موصول ہونے والی ۲۶؍ لاکھ درخواستوں کے ڈیٹا کی تصدیق کرتے ہوئے صرف۴؍ لاکھ درخواستوں کی دوبارہ تصدیق کی ضرورت تھی۔ باقی تمام درخواستوں کا تعین اہل مستفید کے طور پر کیا گیا تھا۔ انہو ں نےمزید کہاکہ اس اسکیم کیلئے درکار محکمہ کی سطح پر معلومات متعلقہ محکموں سے مانگی گئیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے نمو شیتکری یوجنا کے استفادہ کنندگان، محکمہ خوراک اور شہری سپلائی، محکمہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اچھی طرح سے تصدیق کی گئی۔ ادیتی کے بقول تقریباً۸؍ ہزار سرکاری ملازمین جو مراعات حاصل کرنے کے  نااہل تھے، سے لی گئی رقم کی وصولی کا عمل گزشتہ۵؍ سے ۶؍ماہ سے جاری ہے اور آئندہ ۲؍ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔تصدیق سے معلوم ہوا کہ ۱۲؍ سے ۱۴؍  ہزار خواتین کے بینک اکاؤنٹس مردوں سے منسلک تھے۔ چونکہ بہت سی خواتین کے ذاتی اکاؤنٹ نہیں تھے، اس لئے یہ واضح تھا کہ انہوں نے اپنے باپ، بھائی یا شوہر کے اکاؤنٹس دیے تھے۔ محکمہ نے اس طرح کے معاملات کی مکمل جانچ پڑتال کی ہے۔تٹکرے نے کہا کہ ای کے وائی سی کی آخری تاریخ۳۱؍ دسمبر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK