Inquilab Logo

تیرتھ دھام میں’’من کی بات‘‘ ۱۴؍ زبانوں میں مسلسل ۲۲؍ دن پڑھا جائے گا

Updated: September 29, 2023, 2:52 PM IST | Inquilab News Network | Ahemdabad

وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ پروگرام ’’من کی بات‘‘ سے متاثر ہوکر احمدآباد کے پیرانا گاؤ ں کےتیرتھ دھام نے اسے منفرد انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Narendra Modi.Photo. INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر:آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ پروگرام ’’من کی بات‘‘ سے متاثر ہوکر احمدآباد کے پیرانا گاؤ ں کےتیرتھ دھام نے اسے منفرد انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت مسلسل ۲۲ ؍دن تک ’من کی بات‘ کو ۱۴؍ زبانوں میں پڑھا جائے گا۔ تیرتھ دھام کے ٹرسٹی ہرشد پٹیل نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی ’من کی بات ‘ کے ذریعےعوام کے ہر طبقے سے بات کرتے ہیں۔ پٹیل نے بتایا کہ وہ مودی جی کے اس پروگرام سے بہت متاثر ہیں اسی لئے انہوں نے’ من کی بات‘ کو ۱۴؍زبانوں میں پڑھ کر ایک ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔‘‘پٹیل نے کہا کہ ’’اس سے پہلے ’من کی بات‘ دوبارہ پڑھنے کا پروگرام تقریبا۴۰۰؍ گھنٹے پر محیط تھا۔ مجھے یقین تھا کہ یہ ریکارڈ بھی تیرتھ دھام سے ٹوٹے گا اور ۵۰۰؍ گھنٹہ سے زیادہ کا ۲۲؍ دن تک لگاتار پڑھنے کا ریکارڈ بنے گا۔ ‘‘
واضح رہے کہ ’من کی بات‘ دوبارہ پڑھنے کا پروگرام ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۳ ءسے شروع ہوا ہے جو ۱۶؍ اکتوبر ۲۰۲۳ ء تک جاری رہے گا۔ ملک بھر سے لوگ اس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ وہیں اس پروگرام میں بالی ووڈ ادکار انوپم کھیر اور وویک اوبیرائے بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی پارٹی کے ایم ایل اے اور ایم پی بھی موجود ہوگے۔ اس کے علاوہ، اس گڈ گورننس مہیما نموتسو میں جس کا اہتمام تیرتھ دھام نے کیا تھا،ایک کتابچہ بھی تیار کیاہے جس میں مودی حکومت کے ۹؍ سال کے دوران عوام کی فلاح کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے  بارے میں بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ’من کی بات‘ کے ذریعے وزیراعظم مودی براہ راست ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK