• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ گیانیش کمار کا نام ۲۰۰۲ء کی کس فہرست میں ہے؟‘

Updated: September 22, 2026, 9:47 AM IST | Agency | New Delhi

ساکیت گوکھلے نے ایس آئی آر پر چیف الیکشن کمشنر کو شانہ بنایا، دعویٰ کیا کہ وہ دہلی کے ووٹر ہیں مگر ان کا نام دہلی ، یوپی اور کیرالا میں سے کہیں کی سابقہ فہرست میں نہیں ملا۔

Saket Gokhale. Photo: INN
ساکیت گوکھلے۔ تصویر: آئی این این

ترنمول کانگریس کے لیڈر ساکیت گوکھلے نے پیر کو  چیف الیکشن کمشنر کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ دہلی کے موجودہ ووٹر ہیں مگر ۲۰۰۲ء میں ان کا نام کہیں کی ووٹر لسٹ میں موجود نہیں  ہے۔ 

راجیہ سبھا کے سابق رکن گوکھلے نے ایکس پر  پوسٹ  کیا ہےکہ دہلی کی انتخابی فہرست میں گیانیش کمار کا نام سبودھ کمار کے بیٹے کی حیثیت سے درج ہے۔انہوں نے کہا کہ گیانیش کمار اترپردیش میں پیدا ہوئے، کیرالا کیڈر کے افسر ہیں اور دہلی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق اس بنیاد پر انہوں نے یوپی، دہلی اور کیرالا کی ۲۰۰۲ء کی  انتخابی فہرستیں چھان ڈالیں مگر ’’گیانیش کمار ولد سبودھ کمار‘‘ نام کسی بھی لسٹ میں نہیں ملا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ممتا پارٹی کےنام ونشان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

گوکھلے نے نشاندہی کی ’’اگر کسی شخص کا نام ۲۰۰۲ءکی آخری ایس آئی آر فہرست سے  ملایا نہیں  جاتا  تو اسے ’منطقی تضاد  یا ’اَن میپڈ‘‘کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے اور نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ کیا گیانیش کمار کو کوئی نوٹس جاری کیاگیاہے؟‘ ساتھ ہی انہوں  نے  یہ تلخ سوال بھی کیا کہ ’’کیا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ہندوستانی شہری ہیں؟‘‘ انہوں نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی کہ گیانیش کمار کا نام سابقہ ایس آئی آر میں کس ریاست کی فہرست میں درج ہے اور کیا وہ وہاں رجسٹرڈ ووٹر تھے۔ اس خبر کے لکھے جانے تک الیکشن کمیشن نے ان کے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK