Inquilab Logo

یکم جنوری ۲۰۲۳سے ڈی ایچ ایل سروس کے نرخوں میں اضافہ

Updated: September 24, 2022, 11:52 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی حالات کے لحاظ سے قیمتیں مختلف ہوں گی

DHL provides its services in 220 countries.Picture:INN
ڈی ایچ ایل ۲۲۰؍ ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے ۔ تصویر:آئی این این

عالمی سطح پر ایکسپریس سروس فراہم کرنے والی کمپنی ڈی ایچ ایل  نے ۲۰۲۳ءکیلئے اپنی قیمتوں میں ۷ء۹؍ فیصد اضا فے کا اعلان کیا ہے۔  نئے دام یکم جنوری ۲۰۲۳ء سے نافذ ہوں گے ۔ کمپنی نے  جمعہ کو  بیان جاری کیا ہے کہ ہم نے عالمی سطح پر صارفین کو مستحکم اور قابل اعتماد خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ سالانہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ صارفین لچکدار، پائیدار اور عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے اپنے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بھی ہیں۔ اس میں جدید طیاروں اور گاڑیوں کی خریداری، نیزمرکزوں اور گیٹ ویز کو بڑھانا اور  ہوابازی کے ایندھن اور الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے، جس میں افراط زر اور کرنسی کے اتارچڑھاؤ کے علاوہریگولیٹری اور حفاظتی اقدامات سے متعلق انتظامی اخراجات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ان اقدامات کو۲۲۰؍سے زیادہ ممالک میں  باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جہاں ڈی ایچ  ایل  اپنی سروس فراہم کرتا ہے۔ مقامی حالات کے لحاظ سے قیمتیںہر ملک میں مختلف ہوںگی اور ان تمام صارفین پر لاگو ہوں گے جہاں معاہدے اس کی اجازت دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK