Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی جامع مسجد میں لاؤڈاسپیکر کی آواز سے پولیس مطمئن

Updated: May 06, 2025, 11:33 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پولیس کی پوری ٹیم نے ظہر، عصر ، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں ڈیسبیل چیک کیا اور مــثبت رپورٹ تیار کی۔ ممبئی جامع مسجد کے ٹرسٹیان نے کہا: لاؤڈاسپیکر اتارنا نہیںہمیں آوازکی سطح پردھیان دینا ہے

Police officer checking the sound of a loudspeaker
پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی جانچ کرتے ہوئے

ممبئی جامع مسجد میںلاؤڈاسپیکر کی آواز پرایل ٹی مارگ پولیس نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پولیس کی پوری ٹیم نے ظہر، عصر ، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں ڈیسبیل چیک کیا اورسب کچھ درست پایا۔ٹرسٹیان نے کہا کہ لاؤڈاسپیکر اتارنا نہیں ہے بلکہ ہمیںآوازکی سطح پردھیان دینا ہےکہ وہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہو ۔
 پولیس کے ذریعے آواز چیک کئے جانے کے وقت موجو دجامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب نےنمائندۂ انقلاب کےاستفسار پر بتایاکہ ’’ چونکہ جامع مسجد کے قریب کاروباری علاقہ ہے ،اس لئے فجر میںاذان مائیک پرنہیں دی جاتی ہے ،بقیہ چاروں نمازوں میں آواز طے شدہ ڈیسیبل کے مطابق رکھی جاتی ہے جس سے کوشکایت کا موقع نہیں ملتا، اسی سبب ایل ٹی مارگ پولیس نے بھی اطمینان کااظہار کیا اورٹرسٹ کی جانب سے تعاون کیا گیا۔ اس کے علاوہ تاجر حضرات بھی پورا تعاون کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’مسئلہ آواز کا ہے اور پولیس کی جانب سے صوتی آلودگی کا حوالہ دیا جارہا ہے، لاؤڈاسپیکر کا نہیں، اس لئے میںممبئی کےدیگر ٹرسٹیان سے بھی یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ آواز کی سطح پر توجہ دیں لاؤڈ اسپیکر اتارنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر اس تعلق سے سختی برتی جاتی ہے یا کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو ا علیٰ افسران سے بات چیت کی جائے گی۔‘‘  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK