Inquilab Logo

ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ،لگاتار دوسرے دن دھند

Updated: October 19, 2023, 8:57 AM IST | Mumbai

خراب ہوا کے معیار کے اعتبار سے ممبئی دہلی سے آگے ،اندھیری سے سب زیادہ متاثر، لوکل ٹرینیں مؤخر

There is fog in Dadar.
دادر میں دھند نظر آرہی ہے۔ ( تصویر ، انقلاب : شاداب خان)

 بدھ کو ممبئی شہر لگاتار دوسرے دن ماحولیاتی آلودگی کی زد میں رہا ۔ اس دوران دھند کے سبب لوکل ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔ سسٹم آف ایئر کوالیٹی اینڈ ویدر فارکاسٹنگ اینڈ ریسرچ ( ایس اے  ایف اے آر )کے مطابق   ہوا کے  معیار کے اعتبار سے ممبئی نے  دہلی کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بدھ کی صبح ۹؍ بجے ممبئی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس ( اے کیو آئی) ۱۱۳؍  جبکہ دہلی کا اے کیو آئی ۸۳؍ ریکارڈ کیاگیا۔   بدھ کو صبح ۹؍ ممبئی  بجے تک بائیکلہ ، قلابہ ، چر چ گیٹ ،  باندرہ ، کرلا ،  اندھیری  ، دیونار ، چمبور  اور دادر وغیرہ علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ اس  دوران شدید گرمی بھی محسو س کی گئی ۔  ایس اے ایف اے آر کی رپورٹ کے مطابق باندرہ کے کلا نگر  میں اے کیو آئی ۱۷۸؍ کے قریب رہا جبکہ ورلی ،   بھانڈوپ اور  بوریولی میں بالترتیب  ۱۳۹ ، ۱۳۱اور ۱۳۵؍ ریکارڈ کیا گیا۔ سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ ( سی  پی سی بی ) کے مطابق دیونار کا اے کیو آئی ۲۱۶؍جبکہ چمبور کا ۲۱۳؍ کا ریکارڈکیا گیا۔  مجموعی طور پر ممبئی کا اے کیوآئی متعد ل رہا لیکن  بدھ کو صبح ۹؍ بجے کچھ علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا۔ اندھیری کا اے کیو آئی ۳۴۶، نوی ممبئی کا ۳۱۱، اور مجگاؤں کا ۳۰۷؍ ریکارڈ کیا گیا۔  سی پی سی بی کے مطابق ولے پارے مغرب  اور چکا لا اندھیری مشرق کا اے کیو آئی بالترتیب ۳۳۱؍ اور ۳۴۳؍ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی دوران تھانے ، بھیونڈی اورارن میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا ۔ وہاں بھی دھند چھائی رہی۔     دھند کی وجہ سے لو کل ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں۔ اس سلسلے میں ممبئی کےسینٹرل ریلوے  کے حکام نے بتایاکہ دھند کی وجہ سے سینٹرل لائن کی لوکل ٹرینیں ۱۵؍ منٹ تاخیر  کاشکار ہوئیں۔
   سینٹر ل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر شیوراج مانسپورے نے بتایا کہ واسند اور ٹٹوالا کے درمیان صبح  ساڑھے ۶؍بجے سے صبح ۹؍ بجے تک  جبکہ کرجت  سے بدلا پور کے درمیان صبح ساڑھے ۵؍ بجے سے ۹؍ بجے تک   لوکل ٹرینیں  متاثر ہوئیں۔     یادرہےکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ممبئی  اور اس کےاطراف کے دھند کی چادر دکھائی دے  رہی ہے۔ گزشتہ جمعہ  سے اس کا آغاز ہوا تھا ،اس کے بعد  سے وقفے وقفے سے صبح کے وقت   دھند نظر آتی رہی  ہے لیکن اکتوبر کے مہینے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا  جب دودن لگاتار منگل اور بدھ کو ماحولیاتی آلودگی کا اثر دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK