Inquilab Logo

ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ

Updated: March 27, 2021, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

چمبور ، گوونڈی اور مانخورد جیسے علاقوں میں فلائی اوورس ، میٹرو اور مونو ریل کی خدمات کے سبب بلڈرس اور ڈیولپرس بھی یہاں دلچسپی لے رہے ہیں

Building - Pic : INN
بلڈنگ ۔ تصویر : آئی این این

مشرقی مضافاتی علاقوں میں  رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کا کاروبار عروج پر پہنچ  رہا ہے کیوں کہ یہاں سے شہر کے تقریباً تمام علاقوں کو بہتر کنکٹی وٹی دستیاب کروائی جارہی ہے۔  جن مشرقی مضافاتی علاقوں میں ڈیولپمنٹ ہو رہا ہے ان میںگوونڈی   ،چمبور اور مانخورد کا علاقہ خصوصی طور پر بلڈرس اور ڈیولپرس کا ہب بنتا جارہا ہے۔ جنوبی ممبئی میں مکانوں  کے دام آسمان تک پہنچنے کے بعد  پہلے تو پراپرٹی کے خریدار میرا روڈ، کرلا یا پھر ممبرا کے اطراف کے علاقوں کا رخ کرتے تھے لیکن اب وہ مشرقی مضافاتی علاقوں کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔مشرقی مضافات  کےگوونڈی کے علاقہ کاشمالی، مشرقی ، مغربی اور جنوبی ممبئی سے رابطہ بہت اچھی طرح سے جڑ رہا ہے کیوں کہ یہاں  سےایسٹرن فری وے شروع ہو تا ہے جو گوونڈی کو براہ راست جنوبی ممبئی سے جوڑتا ہے جبکہ یہیں سے نوی ممبئی کیلئے بھی  لنک روڈ نکلتا ہے جس پر اب ٹریفک کم کرنے کیلئے  نئے فلائی اوورس تعمیر کئے جارہے ہیں۔مغربی مضافات کو اس علاقے  سے جوڑنے کیلئے یہاں چمبور سانتاکروز لنک روڈ ہے جس  کے ذریعے ایئر پورٹ بھی قریب ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ  مجوزہ  نوی ممبئی ایئرپورٹ بھی گوونڈی  اور چمبور سے یکساں فاصلہ ہو گا۔
   اس مشرقی مضافاتی علاقے میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا کام جس تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں مونوریل کے دوسرے مرحلے کا کام تیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے جبکہ بی کے سی کا بزنس ہب اور سائن کا علاقہ بھی یہاں سے قریب ہی ہے۔ ان سبھی اسباب کی بنیاد پر رئیل اسٹیٹ کے خریدار اس طرف توجہ دے رہے ہیں۔ خریداروں کے ساتھ ہی ڈیولپرس اور بلڈرس بھی اس جانب توجہ دے رہے ہیں جن میں ایم جے شاہ گروپ ، تردھاتو،پورونکارا اور دیگر چھوٹے بڑے بلڈرس یہاں اپنے تعمیراتی پروجیکٹس لگارہے ہیں۔
  اگر جنوبی ممبئی کے وَن بی ایچ کے اور ۲؍بی ایچ کے  فلیٹوں کی قیمت کا  موازنہ یہاں کے فلیٹس سے کیا جائے تویہ کافی کفایتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہاںکے بلڈرس لگژری فلیٹس بھی  دستیاب کروارہے ہیں جس میں شاپنگ سینٹر، مال، سوئمنگ پول اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ یہاں موجود پروجیکٹس میں ہر وہ سہولت دینے کی کوشش ہو رہی ہے جو جنوبی ممبئی میں دستیاب ہے۔ اس بارے میںایم جے شاہ گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ’’مشرقی مضافات میں ڈیولپمنٹ پروجیکٹ تیزی سے جاری ہیں اور جنوبی ممبئی میں فلیٹس خریدنے والے افراد مہنگائی کی وجہ سے اس جانب توجہ دے رہے ہیںکیونکہ جوسہولیات وہاں دستیاب وہ سبھی یہاں بھی دستیاب کروائی جارہی  ہیں۔ اس لئے گوونڈی اور چمبور بھی  اب خریداروں کے ساتھ ساتھ ڈیولپرس کیلئے ہب بنتا جارہا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK