• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تلنگانہ میں جننگ ملوں اور تاجروں کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال جاری، کپاس کی خریداری ٹھپ

Updated: November 18, 2025, 6:14 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ میں جننگ ملوں اور کپاس تاجروں کی غیرمعینہ مدت ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث ریاست بھر میں کپاس کی خریداری مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے۔ خریداری رک جانے سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Cotton Mill.Photo:INN
کاٹن مل۔ تصویر:آئی این این

تلنگانہ میں جننگ ملوں اور کپاس تاجروں کی غیرمعینہ مدت ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث ریاست بھر میں کپاس کی خریداری مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہے۔ خریداری رک جانے سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر للت کمار گپتا منگل کی صبح حیدرآباد پہنچے، جہاں وہ ہنگامی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:زوبین گرگ کے مداحوں نے گلوکار کی ۵۳؍ویں سالگرہ کیک کاٹ کر منائی

گپتا کی زیرصدارت اجلاس میں سینئر سی سی آئی عہدیدار، تلنگانہ کاٹن اینڈ جننگ مل اونرس اینڈ ٹریڈرس اسوسی ایشن کے نمائندے اور کپاس تاجر شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس پیر کی رات منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے بعد ہو رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی گیشور راؤ، مرکزی وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر عہدیدار اور سی سی آئی نمائندے شامل تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جرمنی کی سلوواکیہ پر فتح، فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی

جننگ مل مالکان کا کہنا ہے کہ وہ بھاری مالی نقصانات کے باعث ہڑتال ختم کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ ان کا احتجاج سی سی آئی کے اس متنازع فیصلے کے بعد شروع ہوا، جس میں جننگ ملوں کو ایل ون اور ایل ٹوزمروں میں تقسیم کیا گیا اور فی ایکر صرف ۷؍ کوئنٹل کپاس خریدنے کی پابندی عائد کی گئی۔ 
اسوسی ایشن کے مطابق یہ دونوں اقدامات ’امتیازی اور ناقابلِ عمل‘ ہیں، جنہیں فوراً واپس لیا جانا چاہیے اور تمام منظور شدہ ملوں کو کپاس خریدنے کا بلا رکاوٹ حق ملنا چاہیے۔ اسوسی ایشن کے ایک رکن نے کہا کہ جب تک سی سی آئی ان من مانی قواعد کو مکمل طور پر واپس نہیں لیتی، ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK