Inquilab Logo

گرانٹ کیلئے بی ایڈ کالجوں کے عملے کی بے مدت ہڑتال

Updated: March 05, 2023, 12:06 PM IST | saadat khan | Mumbai

۸۹؍بی ایڈکالجوںکو تمام کارروائیوں کےباوجود گرانٹ نہ دینےسے ان کالجوںکا عملہ پریشان ہے

A protest has been going on for the grant since February 21 at Azad Maidan.
آزاد میدان پرگزشتہ ۲۱؍فروری سے گرانٹ کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ممبئی سمیت مہاراشٹر کےدیگر شہروںکے ۲۰۰۱ء سے پہلے کے   ۸۹؍بی ایڈکالجوںکو تمام کارروائیوں کےمکمل کئے جانے کےباوجود اب تک گرانٹ نہیں دی گئی ہے۔اس وجہ سے ان کالجوںمیں تدریسی اور غیر تدریسی عملے میں حکومت کےتئیں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ متعدد مرتبہ اس ضمن میں حکومت سے رابطہ کرنے اور حکومت کی طرف سے مثبت جواب دینےکےباوجود ان کالجوںکے عملےکو گرانٹ نہیں مل سکی ہے۔ اسی بات سے ناراض غیر امدادی بی ایڈ کالج کے پرنسپل، پروفیسرز اور غیر تدریسی عملہ کی اسوسی ایشن ۲۱؍ فروری سے آزاد میدان پر بے مدت ہڑتال کر رہی ہے۔۱۲؍دن گزر جانے کے باوجود ان کے مطالبات  پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ 
   واضح رہےکہ ۲۴؍نومبر ۲۰۰۱ء کےپہلے تمام بی ایڈ کالجوںکو گرانٹ دینے کاحکومت نے اعلان کیاہے۔ اس کےباوجود مذکورہ ۸۹؍بی ایڈ کالج جو ۲۰۰۱ء سےپہلےکےہیں،انہیں گرانٹ نہیں دی جارہی ہے۔ ان کالجوںسے تقریباً ایک ہزار۲۶۵؍تدریسی اورغیر تدریسی عملہ منسلک ہے۔ یہ لوگ گزشتہ ۳۰۔۴۰؍سال سے ملازمت کر رہے ہیںمگر گرانٹ نہ ملنے سے معمولی تنخواہ پر گزر بسرکرنے پر مجبور ہیں۔حکومت مہاراشٹر ان کالجوں کو گرانٹ کامستحق تسلیم کرتی ہے مگر ان کالجوںکو ابھی تک گرانٹ نہیں دی گئی ہے۔  حکومت نے دسمبر ۲۰۲۲ءمیں تمام ایجوکیشن کالجوںکا سروے بھی کروایا تھا۔ تمام کالجوں کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ اس کےباوجود حکومت گرانٹ دینے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔اس لئے مذکورہ ادارہ نے غیر معینہ مدت  ہڑتال کی ہے۔
  سنیچر کو آکولہ کے کے ایم  اصغر حسین کالج آف ایجوکیشن کے معلم ڈاکٹر مشتاق احمد ،  ڈاکٹر پاٹل میڈم، ڈاکٹر پاڈین سر، ڈاکٹر سیدشارق علی، چندن بابو ، اکرام الدین اور وسیم خان نے بھی ہڑتال میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نےبتایاکہ ’’گرانٹ نہ ملنے سے ہمیںبہت کم تنخواہیں مل رہی ہیں جس سے اساتذہ کوپریشانی ہورہی ہےمگر حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ حالانکہ ۲۰۱۴ءمیں ہونےوالے سروے میں یہ بات واضح ہوگئی ہےکہ مذکورہ کالج ۲۰۰۱ءسے پہلے کے ہیںاور انہیں گرانٹ ملنی چاہئے۔ حکومت اس بات کو مان رہی ہے ۔ اس کےباوجود گرانٹ نہیں دی جارہی ہے ۔جبکہ دیگر فیکلٹی کے کالجوں کو گرانٹ مل چکی ہے۔ ایسےمیں بی ایڈ کالجوں کےساتھ ناانصافی کیوں کی جارہی ہے۔ہمیں بھی گرانٹ دی جانی چاہئے۔اسی مقصد کےتحت آزادمیدان پر بے مدت ہڑتال جاری ہے۔ ساتھ ہی ہرروز ۲؍معلم بھوک ہڑتال بھی کر رہے ہیں۔ 
  آکولہ کے علاوہ ایوت محل، پوسد، شولا پور، ممبئی، پونےاور دیگر اضلاع کے  اساتذہ بھی ہڑتال میں اپنی سہولت سے شامل ہورہےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK