صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے۸۰؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اپنی تقریر سے قبل قومی ’’گیت وندے ماترم‘‘ اور قومی ترانہ پیش کیا گیا، جو تاریخ میں پہلی بار ہوا۔
EPAPER
Updated: August 14, 2026, 10:04 PM IST | New Delhi
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے۸۰؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اپنی تقریر سے قبل قومی ’’گیت وندے ماترم‘‘ اور قومی ترانہ پیش کیا گیا، جو تاریخ میں پہلی بار ہوا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے۸۰؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یوم آزادی کے موقع پر میں اس قومی تہوار پر آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ چند گھنٹوں میں ہمارا ملک اپنی آزادی کا۸۰؍ واں سال شروع کرے گا۔‘‘صدر جمہوریہ نے اپنی تقریر میں طلبہ، اساتذہ، سائنسدانوں، انجینئروں، ڈاکٹروں، صحت کے کارکنوں اور کسانوں کا قومی تعمیر میں ان کی شراکت پر شکریہ ادا کیا۔صدر مرمو نے مسلح افواج، مسلح پولیس فورسیزاور پولیس کے اہلکاروں کی لگن اور خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھئے: جنتر منتر پر چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی استعمال کئے جانےکیخلاف عدالت میں عرضی
بعد ازاں صدر نے نیٹ (NEET) پیپر لیک اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کا بھی ذکر کیا، جس میں نوجوان نسل یا جن زی نے شرکت کی۔صدر مرمو نے کہا، ’’حکومت ان امتحانات کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد عوامی امتحانات میں ناجائز ذرائع کے استعمال کو مکمل طور پر روکنا اور امتحانی نظام کو نوجوانوں کے لیے زیادہ شفاف، محفوظ اور قابل اعتماد بنانا ہے۔‘‘ مزید برآں صدر مرمو نے یوم آزادی۲۰۲۶ء کے موقع پر دفاعی افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے اہلکاروں کو۷۸؍ بہادری کے اعزازات کی منظوری دی، جن میں۱۳؍ بعد از مرگ شامل ہیں۔ یہ اعزازات ، کیرتی چکر،شوریہ چکر، سینا میڈل، ناؤ سینا میڈل، وایو سینا میڈل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ساورکر پر تبصرہ: سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف فوجداری شکایت خارج کردی
واضح رہے کہ ۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تھا، اسی مناسبت سے ہرسال اس دن کو ’’ یوم آزادی‘‘ کے طور پر پورے ملک میں جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے۔ تعلیمی اداروں اور دفتروں میں تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جگہ جگہ پرچم لہرایا جاتا ہے، قومی ترانہ گایا جاتا ہے، اور مختلف قسم کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ساتھ ہی یوم آزادی سے ایک دن قبل صدر جمہوریہ قوم سے خطاب کرتے ہیں۔