• Sun, 27 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اقوام متحدہ میں ہندوستان کا پاکستان پر دہشت گردی پر دوہرے معیار کا الزام

Updated: September 27, 2026, 12:23 PM IST | New York

جنرل اسمبلی میں پیتل گہلوت نے کہا کہ پاکستان میں ’ فوج کی، فوج کے ذریعے اور فوج کیلئے ‘ حکومت ہے، جموں کشمیر کو ملک کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ قراردیا۔

India`s First Secretary at the United Nations, Peetal Gehlot; Shehbaz Sharif. Photo: INN
اقوام متحدہ میں ہندوستان کی فرسٹ سیکریٹری پیتل گہلوت، شہباز شریف۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردی، مذہبی عدم برداشت اور دوہرے معیار کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی مستقل مشن کی فرسٹ سیکریٹری پیتل گہلوت نے رائٹ آف ریپلا ئی‘ کے تحت کہا کہ پاکستان میں ’ فوج کی، فوج کے ذریعے اور فوج کے لیے ‘ حکومت ہے اور سیاسی قیادت کی تبدیلی کے باوجود اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ حقیقی اختیارات کس کے ہاتھ میں ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی نے پاکستانی نمائندے کے عجیب و غریب تبصرے سنے اور۱۱/۹؍ دہشت گردانہ حملوں کی۲۵؍ ویں برسی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن پاکستان کی ایک اہم فوجی اکیڈمی کے قریب برسوں تک مقیم رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے،اسپین کے وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

پیتل گہلوت نے پاکستان کی موجودہ حکومت کو ’فارم۴۷ ؍ حکومت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جمہوری حقوق اور انسانی اقدار کی بات ایسے نظام کی جانب سے کی جا رہی ہے جس کے دارالحکومت کو اپنے ہی عوام کے خلاف سیکوریٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوج کی، فوج کے ذریعے اور فوج کے لیے حکومت ہے اور اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ حقیقی فیصلے کون کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے۲۷؍ویں آئینی ترمیم اور مبینہ طور پر ملک کے حقیقی حکمران کو تاحیات حاصل استثنیٰ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کی سیاست میں فوج کے کردار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فرسٹ سیکریٹری نے پاکستان میں مذہبی عدم برداشت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت دن کے وقت سیکوریٹی کی بات کرتی ہے، وہ رات میں دہشت گردی کو انجام دیتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے جموں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر پیتل گہلوت نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اگر ہمیں کشمیر کی بات کرنی ہی ہے تو ہماری توجہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی جانب ہونی چاہئے۔ انہوں نے مقبوضـہ کشمیرمیں پاکستان کی پُر تشدد سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK