Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کے وہ اقدامات جن کی وجہ سے پاکستان چاروں شانے چت ہو گیا

Updated: May 07, 2025, 10:30 PM IST | New Delhi

حکومت کی سفارتی کوششوں کے سبب پاکستان کو پہلی بار کسی مسلم ملک کی حمایت نہیں مل سکی یہاں تک کہ سعودی عرب نے بھی دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی

In this meeting, the army was given free rein to act.
اس میٹنگ میں فوج کو کارروائی کی کھلی چھوٹ دی گئی تھی

 پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی ہندوستان نے پاکستان پر سخت کارراوئی شروع کر دی تھی۔ سندھ آبی معاہدہ کی معطلی سے لے کر آپریشن سیندور تک ہندوستان کے ۱۵؍ دنوں کے درمیان کئے گئے چند اہم فیصلوں نے پاکستان کو ہر محاذ پر شکست فاش دی ۔ آئیے ذیل میں ہندوستانی حکومت کے ان اہم فیصلوں پر مختصراً نظر ڈالتے ہیں ۔
۱)پاکستان کو پہلی بار مسلم ممالک کی حمایت  نہیں مل سکی۔ جس وقت حملہ ہوا تھا وزیر اعظم مودی سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ سعودی عرب نے بھی دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی۔
۲) ہندوستان نے نئی دہلی میں تمام ممالک کےسفیروں کو بلا کر پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ٹی وی  مباحثوںسے لے کر بند کمرے تک کی میٹنگ میں دہشت گردی کے  موضوع پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
۳)ہندوستان نے سندھ آبی معاہدہ معطل کر دیا۔ اس معاہدہ کے معطلی کی وجہ سے پاکستان میں آبی بحران  پیدا ہو گیا  ہے۔  پاکستان اس کے خلاف اقوام متحدہ جانے کی تیاری میں ہے۔
۴) ہندوستان نے پاکستان میں دریائے جہلم کا پانی چھوڑ دیا۔   اس سےمظفرآباد علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی  ہندوستان نے پاکستانی سرحد پر واقع سلال اور بگلیہار ڈیم کو بند کر دیا۔ اس ڈیم کے پانی کا استعمال پاکستان میں پینے اور بجلی بنانے کے لیے کیا جاتا تھا۔ساتھ ہی ہندوستان نے چناب ندی کا پانی بھی روک دیا۔ اس قدم سے بھی پاکستان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔  
 ۵) ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے منسوخ کر د ئیے۔ پاکستان کے راستے ہندوستان کا سامان تو آ رہا ہے لیکن ہندوستان کے راستے پاکستان کا سامان نہیں جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے پاکستان کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ 
۶) ہندوستان نے پاکستان کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کارروائی نے تو پاکستان کی کمر ہی توڑ دی ہے۔ پاکستان سے ہندوستان میں تربوز، خربوز، سیمنٹ، سیندھا نمک، ڈارئی فروٹس، پتھر، چونا، کاٹن، اسٹیل اور چشموں کے آپٹیکل درآمد ہوتے تھے۔
۷)ہندوستان نے پاکستانی جہازوں کے ہندوستانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔  
۸) ہندوستان نے پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے  لئے سفارتی طریقۂ کار اختیار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو اب تک کسی بھی بڑے ملک کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے سوائے چین کے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK