Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا اتحاد کی میٹنگ، کئی اہم فیصلے،اکتوبر میں بھوپال میں پہلی مشترکہ ریلی

Updated: September 14, 2023, 10:21 AM IST | New Delhi

بے روزگاری اور بدعنوانی کو موضوع بنانے کا فیصلہ ، سیٹوں کی تقسیم باہمی رضا مندی سے ہوگی، اشتعال انگیزی کرنے والے ٹی وی اینکرس کے پروگراموں کا بائیکاٹ

Almost all the leaders included in the committee participated in the first meeting of the coordination committee held at Sharad Pawar`s residence.(PTI)
شرد پوار کی رہائش گاہ پر منعقدہ رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں کمیٹی میں شامل تقریباً تمام لیڈران شریک رہے ۔(پی ٹی آئی )

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر متحد ہوئی اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد ’انڈیا‘ مودی حکومت کے خلاف پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہا ہے۔ بدھ کو اس اتحاد کی کوآرڈنیشن کمیٹی (رابطہ کمیٹی) کی پہلی میٹنگ این سی پی سربراہ شرد پوار کے دہلی  میںواقع مکان پر ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے  کئے گئے جن میں سے ایک سبھی ریاستوں میں مشترکہ اجلاس منعقد  کئےجانے کا بھی ہے۔یعنی ۱۴؍ رکنی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس پر مہر لگا دی ہے لیکن یہ  فیصلہ ہونا باقی ہے کہ یہ اجلاس کب کب اور کہاں کہاں منعقد ہوں گے۔رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کانگریس کے آفیشیل ایکس ہینڈل سے بھی کچھ اہم معلومات دی گئی ۔ رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں ۱۲؍پارٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں مشترکہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا عوامی جلسہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں بھوپال میں منعقد ہوگا۔ اس دوران یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی جیسے مسائل زور و شور سے اٹھائے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ اٹھانے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔
  ساتھ ہی سیٹوں کی تقسیم کے لئے جلد ہی بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ یہ آپسی رضا مندی سے کیا جائے گا تاکہ بی جے پی کے ایک امیدوار کے سامنے اپوزیشن کا صرف ایک ہی امیدوار رہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے جانبدار میڈیا کو سبق سکھانے کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا ہے۔باقی صفحہ ۴؍ پر ملاحظہ کریں

INDIA Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK