دونوں ممالک سائنسی و تکنیکی ماہرین ، ٹیکنالوجی کے تبادلہ ، کسانوں کی تربیت اور دیگر امور کے ذریعے زرعی میدان میں ترقی کیلئےپیش رفت کریں گے
EPAPER
Updated: March 04, 2021, 1:43 PM IST | Agency | New Delhi
دونوں ممالک سائنسی و تکنیکی ماہرین ، ٹیکنالوجی کے تبادلہ ، کسانوں کی تربیت اور دیگر امور کے ذریعے زرعی میدان میں ترقی کیلئےپیش رفت کریں گے
حکومت نے زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں تعاون کے لئے بحر الکاہل کے جزیرہ فجی کے ساتھ معاہدے کومنظوری دے دی ہے۔بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارت زراعت سے متعلق اس تجویز کی منظوری دی گئی۔ ہندوستان اور فجی تحقیقی اہلکاروں ، انسانی وسائل کا تبادلہ ، سائنس ماہرین ، تکنیکی تربیت کار ، ٹیکنالوجی کے فروغ اور تبادلہ ، زرعی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سیمینارز اور ورکشاپس کے ذریعے افسران اور کسانوں کی تربیت کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں تعاون کریں گے۔
اسی کے ساتھ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا ، زرعی اجناس میں مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن ، ڈاؤن اسٹریم پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ، زراعت کے تمام شعبوں میں صلاحیت کی ترقی کو فروغ دینا ، زرعی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کے فروغ اس معاہدے کے نکات میں شامل ہیں۔ وہیں زراعتی شعبے میں میں ترقی کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور تحقیقی تجاویز اور منصوبوں کے نفاذ ، پودوں کی حفظان صحت سے متعلق امور سے نمٹنے کے لئے انڈو فجی ورکنگ گروپ کی تشکیل میں باہمی تعاون اور پیشرفت کے التزامات شامل ہیں۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی ورکنگ ایجنسیوں کے توسط سے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) تشکیل دیا جائے گاجو اپنے اہداف کو حاصل کرنے اور لائحہ عمل طے کرنے اور تعاون کے پروگراموں کی سفارش کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے گا۔ اس گروپ کا تبادلہ ہر ۲؍ سال بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوگا۔
حکومت کے مطابق جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد یہ ۵؍ سال کیلئے نافذ عمل ہوگا۔ امید ہےکہ اس کے ذریعے دونوں ممالک عالمی بازار میں باہمی تعاون سے زراعتی مصنوعات فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔