کسانوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ۲۴؍ لاکھ۹۵؍ ہزار روپے کا معاوضہ مقرر کیا گیا جبکہ۴۵؍ لاکھ۲۰؍ ہزار روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 27, 2026, 12:36 PM IST | Agency | Chandigarh
کسانوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ۲۴؍ لاکھ۹۵؍ ہزار روپے کا معاوضہ مقرر کیا گیا جبکہ۴۵؍ لاکھ۲۰؍ ہزار روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں دھان کی کٹائی کے بعد پرالی جلانے کے واقعات کو روکنے کے لیے انتظامیہ اور پنجاب آلودگی کنٹرول بورڈ (پی پی سی بی) کے ذریعہ مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود کھیتوں میں آگ لگانے کے معاملے سامنے آرہے ہیں ۔ پنجاب آلودگی کنٹرول بورڈ کی جانب سے۲۵؍نومبر تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں پرالی جلانے کے مجموعی طور پر۷۱۵۹؍معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے۶۹۲۴؍مقامات کا موقع پر معائنہ کیا گیا جبکہ ۲۷۸۰؍ مقامات پر فصل کی باقیات جلانے کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: اپوزیشن اوبی سی کا کوٹہ کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینا چاہتا ہے: مودی
اعداد و شمار کے مطابق پرالی جلانے کے معاملے میں ۲۴۸۴ ؍ کسانوں پر ماحولیاتی معاوضہ عائد کیا گیا ہے ۔ ان پر مجموعی طور پر ایک کروڑ۲۴؍ لاکھ۹۵؍ ہزار روپے کا معاوضہ مقرر کیا گیا جبکہ۴۵؍ لاکھ۲۰؍ ہزار روپے وصول کیے جا چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ۲۱۸۸؍معاملات میں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس)،۲۰۲۳ء کی دفعہ۲۲۳؍ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کسانوں کے ریوینیو ریکارڈ میں۲۲۹۵؍ریڈ انٹریاں بھی درج کی گئی ہیں۔پٹیالہ ضلع کی بات کریں تو یہاں پرالی جلانے کے ۴۴۵؍ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے۴۴۱؍ مقامات کا معائنہ کیا گیا اور۲۶۷؍ مقامات پر فصلوں کی باقیات جلائے جانے کی تصدیق ہوئی۔ ضلع میں ۲۳۴؍ معاملات میں ماحولیاتی معاوضہ عائد کیا گیا۔ اس کے تحت مجموعی طور پر۱۱؍ لاکھ۶۵؍ ہزار روپے کا جرمانہ مقرر کیا گیا جس میں سے۵؍ لاکھ ۱۰؍ ہزار روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ وہیں پٹیالہ ضلع میں پرالی جلانے کے معاملے میں ۲۶۵؍ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور۲۱۴؍ کسانوں کے ریوینیو ریکارڈ میں ریڈ انٹری کی گئی ہے۔ ضلع میں۶۸۹؍انتباہی نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔